بہت زبردست کارڈز ہیں لاریب.. آپ کی سٹوڈنٹس یقیناً بہت عمدہ کارڈز بناتی ہیں
ہم نے تو کئی آئیڈیاز بھی چرا لیے گو کہ اب ہمیں کارڈز بنانے کی فرصت میسر نہیں کبھی بنایا کرتے تھے
کالج میں پڑھاتے ہوئے کئی بار تقریباً اپنی ہم عمر سٹوڈنٹس کی طرف سے دئیے گئے پھول اور گفٹس یہ کہہ کر لوٹانے پڑے کہ بیٹا آپ کی محبت زیادہ اہم ہے گفٹس نہیں لے سکتے ہم
لیکن ایک گفٹ ہمیں وصولنا ہی پڑا کہ اس بچی نے اتنے خلوص سے اصرار کیا اور کلاس سے سفارش کروائی کہ ہمیں لیتے بنی
یہ ٹاپس کاغذ کے بنائے گئے تھے
ایک کارڈ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اور کچھ دیر قبل ہی ہمیں ملا ہے..قیمتی اس لیے کہ جنہوں نے دیا وہ مجھ سے بڑی ہیں اور ان کی پڑھائی میں آٹھ سال کا گیپ تھا..حوصلہ افزائی اور یقین پیدا کرنے کی دیر تھی کہ انہوں نے ہمارے پاس دو ماہ میں ایف اے کے امتحانات کی تیاری کی اور الحمدللہ پاس ہو گئیں اور میرے لیے وہ لمحہ امر تھا جب اس نے روتے ہوئے میرے ہاتھ چومے تھے..خوشی کی بات یہ کہ اب انہوں نے کالج میں ایڈمیشن لے لیا ہے
ویسے کبھی ہم بھی کارڈز دیا کرتے تھے ٹیچرز کو..تب سیل نہیں تھا پاس ورنہ پکس ہی بنا لیتے
البتہ ایک پک محفوظ ہے اور زیادہ پرانی بھی نہیں..وہ کارڈ جو ہم نے پانچ منٹ میں بنایا تھا اور صرف پنک اور وائٹ کارڈ بورڈ مہیا تھا سو بہت سادگی نبھانی پڑی