عسکری
معطل
اور ہمین چاچو کی یہی شکل یاد تھی اور یہ بھی کہ تب ہم گرم خون کے ساتھ ہر ہندوستانی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھتے تھےظالم نے اس تحریر کے ذریعہ ہمیں یادوں کی دنیا میں پانچ چھ برس پیچھے دھکیل دیا۔ تب ہم دہلی میں ہی ہوتے تھے اور چاچو کو ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں دہلی آنا ہوا تھا اور ہمیں میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ دو دن ہماری بائک تھی، دہلی کی سڑکیں اور گلیاں تھیں، ہمارا ڈرائنگ روم اور کمپیوٹر تھا نیز چچا و بھتیجا تھے اور بس! چاچو کی سادگی، آواز، صحت، کام کرنے کا جنون اور جذبہ ہی تو ہے جس کے تحت ہم نے زیر نظر تصویر کو "سن رسیدہ نوجوان اور کم سن بوڑھا" کا عنوان دیا تھا۔