مہ جبین
محفلین
اس سے سیکھنے کے بعد جو شاعری مجھے آنی ہے اس پر انکل بھیا نے مجھے اپنے تھریڈ میں آنے ہی نہیں دینا
اس سے سیکھنے کے بعد جو شاعری مجھے آنی ہے اس پر انکل بھیا نے مجھے اپنے تھریڈ میں آنے ہی نہیں دینا
ہی ہی ہی آنی
میں نے شاعری اسٹارٹ کی تو نبیل بھیا نے مجھے محفل میں ہی نہیں آنے دینا
کاشف عمران بھائی چوکے چھکے تو آپ سب شاعر حضرات مار رہے ہیں ہم تو اس پر تالیاں بجا رہے ہیں بسبہت خوب۔ آپ کا یہ چھکا بھی کچھ کم نہیں۔ویسے دھاگے کے نام کا بھی تو یہی تقاضا تھا کہ خود کو استاد ثابت کرنے کے لیے سب خوب زور لگائیں۔ (مجھے البتہ اس کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ مجھے تو محفل کے استادی کے دھاگے میں شامل کر بھی لیا گیا ہے۔ اسی پر تو یہ مضمون لکھا تھا)۔
شکریہ شکریہ جناب یعقومران صاحبان!
کون کہتا ہے اسامہ سرسری ہے مولوی
میں خطاب اس کو نہ دے پاؤں گا علّامہ سے کم
لفظ ہیں اس کے غلام اور شاعری اس کی کنیز
ہے کنیزِ شاعری کا یہ اسامہ ہی "بَلَم"
سخت شیدا سرسری کے ہو گئے "یعقومران"
توڑتا ہوں بس یہی کہہ کر میں اب اپنا قلم
ہم نے تو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ حضرت ’’علامہ‘‘ ہیں، وہ اس کو ’’اُلاہمہ‘‘ سمجھے ہوں تو الگ بات۔
آپ دونوں حضرات کے لئے ایک پر خلوص مشورہ ہے۔
یہ ہنسی مذاق سب ٹھیک! اس میں برا ماننے والی بات بھی کوئی نہیں۔ تاہم کتنا اچھا ہو کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے یوں کھیلنے کے ساتھ ساتھ ان کو ایک ’’مرکز‘‘ فراہم کریں! اور اور صلاحیتوں کو ’’مرکوز‘‘!
آپ یقیناً کر چکے ہوں گے!
بہت عمدہ دھاگہ ہے کاشف بھائی۔ مزہ آ گیا پڑھ کر
چوری کہیں کھلے نہ نسیمِ بہار کیخوشبو چرا کے لائی ہے گیسوئے یار کی
چوری کہیں کھلے نہ نسیمِ بہار کیخوشبو چرا کے لائی ہے گیسوئے یار کی
آنی
مجھے بھی شاعری کرنی ہے
چندا مقدس اس بات پر تو پرمزاح کی ریٹنگ بنتی ہے لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میں نے دوستانہ کی ریٹنگ اس لئے دی کہ تمہاری حوصلہ افزائی ہو
اور محفل کو ایک اچھی شاعرہ مل جائے
اتنے سارے شاعر بھیازززز کب کام آئیں گے
یہ تو کسی استاد کا شعر ہے صاحب! نام یاد نہیں تھا، اس لئے لکھا نہیں۔
آپ کے دیوان کے نام سے اقبال کا ایک شعر یاد آیا تھا، وہ جان بوجھ کے نہیں لکھا۔
یہ تو کسی استاد کا شعر ہے: معلوم تھا جناب۔ میں تو آپ کو چھیڑ رہا تھا۔ "چھڑ" گئے نہ پھر آپ!
آپ کی ہر بات میری سمجھ میں آتی ہے۔ مگر بخدا یہ والا معمہ حل نہیں کر پایا۔ وضاحت فرمایئے اشارہ کس طرف ہے۔ میری کم علمی پر لعنت!اب چڑیے گا نہیں! ہاہاہاہا ۔۔۔ ۔ پوسٹ نمبر 132 میں یہ فقیر مذکورہ شعر ’’پیسٹ‘‘ کر چکا ہے۔
ع: چوری کہیں کھلے نہ ۔۔۔ ۔۔
کون سا شعر؟ اگر بتا دیں تو عنایت ہو گی۔ اقبال کو اس عاجز نے کم کم ہی پڑھا ہے۔ ذہن میں نہیں آ رہا۔
آہ ۔ اب سمجھا۔ نہیں میں نے دیوان کا نام ترکیب کے طبع زاد ہونے کی بنا پر نہیں رکھا۔ شعر تو یاد نہیں، مگر یہ ترکیب کسی جگہ پڑھی ضرور تھی۔ شاید کوئی فارسی شعر تھا۔ غالب بھی تو کہہ گیا:وہ جو غلطی لکھنے یا پڑھنے میں ہو جاتی ہے، اسے کیا نام دیتے ہیں بھلا؟ slip ؟ وہ ہو گئی تھی ۔۔۔ مجھ سے !
اور بات بات کچھ کی کچھ بن گئی۔
اقبال کا شعر دیکھئے:
ڈالی گئی جو فصلِ خزاں میں شجر سے ٹوٹممکن نہیں ہری ہو سحابِ بہار سے
ایک اہم گزارش: لعن و طعن نہ کسی پر کرتے ہیں نہ خود پر! براہِ کرم توجہ فرمائیے گا۔