استاد کاشف عمران کامل (ویلڈنگ، ترکھانی، ماسٹری اور اب شاعری)

مقدس

لائبریرین
بہت خوب۔ بہت خوب۔
آخری لائن کے تناظر میں یہی کہوں گا کہ آپ کے یہ اشعار "نا قابلِ اصلاح" ہیں۔ البتہ آپ کا دل بہلانے کو، اسی خیال میں ایک رباعی:

روزے شکمم سخت گُڑگُڑ می کرد​
تھا ساتھ ہی آنتوں میں بڑا گندہ درد​
انکل بھیا اس کا مطلب بھی سمجھائیں
 

مغزل

محفلین
کاشف کامران کامل ؔ بھیا اس بُڑ بُڑ کُڑکُڑ پر رسید حاضر ہے انشا اللہ بشرطِ فرصت مقدور بھر جہل کے سمیت رائے دینے کی کوشش کروں گا۔۔ :):biggrin:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
گڑبڑ ہی جب کرنی ہے تو پھر کون دیکھے قافیہ
گڑبڑی تو گڑبڑی ہے اردو ہو یا فارسی۔۔۔
بہت خوب۔ بہت خوب۔ حاضر جوابی کی داد دیتا ہوں۔ فن کچھ اور نکھر جائے، تو غضب ہو۔ شاگردی میں قبول کیا (قہقہہ)۔ اور اب شعر نہ ہوئے، تو استاد کون مانے گا:​
قافیے تک بات رہتی پھر تو شاید ٹھیک تھا​
بحر بھی چھوٹی تمہارے ہاتھ سے ہے اب کی بار​
الشفاء کچھ دھیان دو، یہ شاعری ہے، شاعری​
سہہ نہ پائے گا مرا دل ایسی "بے وزنی" کی مار​
قافیے نے ہی کیا تھا تنگ میرا قافیہ​
ہے یہ بے وزنی تو بس پڑھ لیجیے اب فاتحہ!​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
کاشف کامران کامل ؔ بھیا اس بُڑ بُڑ کُڑکُڑ پر رسید حاضر ہے انشا اللہ بشرطِ فرصت مقدور بھر جہل کے سمیت رائے دینے کی کوشش کروں گا۔۔ :):biggrin:
زہے قسمت۔ انتظار رہے گا۔ یعقوب بھائی بھی بار بار مجھے کامران لکھ رہے تھے، تو ان کی خدمت میں کچھ شعر پیش کر دیے تھے۔ آپ بھی پڑھیے:

ایک دن پہلے بھی مجھ کو آپ نے​
التباساً لکھ دیا تھا "کامران"​
خوش ہوں کہ معنی ہیں خوب اس لفظ کے​
کم نہیں کرتا ذرا یہ میری شان​
ہے مگر "عمران" میرے نام میں​
کیجیے تصحیح اے صاحبقران​
 
ایک دن پہلے بھی مجھ کو آپ نے​
التباساً لکھ دیا تھا "کامران"​
خوش ہوں کہ معنی ہیں خوب اس لفظ کے​
کم نہیں کرتا ذرا یہ میری شان​
ہے مگر "عمران" میرے نام میں​
کیجیے تصحیح اے صاحبقران​
شین سے ہے آپ کی شائستہ شعر و شاعری
فا سے پائی آپ نے ہے یہ زبانِ فرفری
عین سے ہے آپ کے اندر مزاجِ عسکری
نام سے تینوں ہٹاؤ ، کامراں ہے ظاہری
یعنی ”کاشف عمران“ میں سے ش ف ع کو نکال دو تو کامران ہی بچتا ہے۔:)
 
شین سے ہے آپ کی شائستہ شعر و شاعری
فا سے پائی آپ نے ہے یہ زبانِ فرفری
عین سے ہے آپ کے اندر مزاجِ عسکری
نام سے تینوں ہٹاؤ ، کامراں ہے ظاہری
یعنی ”کاشف عمران“ میں سے ش ف ع کو نکال دو تو کامران ہی بچتا ہے۔:)

ارے واہ، جنابِ سَرسَری! کمال ہے بھائی !!!
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
شین سے ہے آپ کی شائستہ شعر و شاعری
فا سے پائی آپ نے ہے یہ زبانِ فرفری
عین سے ہے آپ کے اندر مزاجِ عسکری
نام سے تینوں ہٹاؤ ، کامراں ہے ظاہری
یعنی ”کاشف عمران“ میں سے ش ف ع کو نکال دو تو کامران ہی بچتا ہے۔:)
لے میں پھر آیا ہوا ہے سرسری​
اس پہ یہ منطق نگاری، واہ واہ​
شین و فا و عین کاٹا نام سے​
دل سے کیوں میرے نہ نکلے ایک آہ​
سرسری جی آپ نے یہ کیا کیا​
پوسٹ مارٹم زندگی میں کر دیا؟​
 
ارے واہ، جنابِ سَرسَری! کمال ہے بھائی !!!
لے میں پھر آیا ہوا ہے سرسری​
اس پہ یہ منطق نگاری، واہ واہ​
شین و فا و عین کاٹا نام سے​
دل سے کیوں میرے نہ نکلے ایک آہ​
سرسری جی آپ نے یہ کیا کیا​
پوسٹ مارٹم زندگی میں کر دیا؟​
شکریہ شکریہ جناب یعقومران صاحبان!:)
 

مہ جبین

محفلین
اس عالیشان دھاگے میں تو جابجا فی البدیہہ شاعری کے جوہر بکھرے نظر آتے ہیں
سب شاعروں نے زبردست چوکے چھکے مار کے ایکدوسرے کے چھکے چھڑادئیے ہیں :applause:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
شکریہ شکریہ جناب یعقومران صاحبان!:)
کون کہتا ہے اسامہ سرسری ہے مولوی​
میں خطاب اس کو نہ دے پاؤں گا علّامہ سے کم​
لفظ ہیں اس کے غلام اور شاعری اس کی کنیز​
ہے کنیزِ شاعری کا یہ اسامہ ہی "بَلَم"​
سخت شیدا سرسری کے ہو گئے "یعقومران"​
توڑتا ہوں بس یہی لکھ کر میں اب اپنا قلم​
 

مہ جبین

محفلین
آنی
مجھے بھی شاعری کرنی ہے :(
چندا مقدس اس بات پر تو پرمزاح کی ریٹنگ بنتی ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے دوستانہ کی ریٹنگ اس لئے دی کہ تمہاری حوصلہ افزائی ہو
اور محفل کو ایک اچھی شاعرہ مل جائے :daydreaming:
اتنے سارے شاعر بھیازززز کب کام آئیں گے :p
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اس عالیشان دھاگے میں تو جابجا فی البدیہہ شاعری کے جوہر بکھرے نظر آتے ہیں
سب شاعروں نے زبردست چوکے چھکے مار کے ایکدوسرے کے چھکے چھڑادئیے ہیں :applause:

بہت خوب۔ آپ کا یہ چھکا بھی کچھ کم نہیں۔​
ویسے دھاگے کے نام کا بھی تو یہی تقاضا تھا کہ خود کو استاد ثابت کرنے کے لیے سب خوب زور لگائیں۔ (مجھے البتہ اس کی ضرورت نہیں;) ۔ کیونکہ مجھے تو محفل کے استادی کے دھاگے میں شامل کر بھی لیا گیا ہے۔ اسی پر تو یہ مضمون لکھا تھا)۔​
 

مقدس

لائبریرین
چندا مقدس اس بات پر تو پرمزاح کی ریٹنگ بنتی ہے لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میں نے دوستانہ کی ریٹنگ اس لئے دی کہ تمہاری حوصلہ افزائی ہو
اور محفل کو ایک اچھی شاعرہ مل جائے :daydreaming:
اتنے سارے شاعر بھیازززز کب کام آئیں گے :p

ہی ہی ہی آنی
میں نے شاعری اسٹارٹ کی تو نبیل بھیا نے مجھے محفل میں ہی نہیں آنے دینا :rollingonthefloor:
 
Top