بلا شبہ عالیشان، جناب چیمہ صاحب۔ میری طرف سے بھی اپنے ترک دوست کی خدمت میں ہدیۂ ستائش پیش کریں۔
میں انگریزی کے اس آرائشی خط کا شیدائی ہوں اور اس عاجز (جب آتش جوان تھا تو) نے اس کی کچھ مشق بھی کی تھی۔
Ancient English کا یہ رسم الخط گو اب معدوم ہو چلا ہے لیکن پھر بھی جہاں کہیں نظر آ جاتا ہے، ایک مرتبہ تو متوجہ کر لیتا ہے۔ یعنی جس کو پنجابی میں ' دل کھچواں' کہا جاتا ہے۔ مغربی ممالک میں اس کے لئے باقاعدہ قلموں کے Calligraphy Set ملتے ہیں جن کے ' قط' بالکل سیدھے یا افقی (Horizontal) اور مختلف پیمائشوں کے حامل ہوتے ہیں اور ان سے اردو یا عربی میں کتابت نہیں کی جا سکتی۔ اردو یا عربی میں لکھنے کے لئے قلم کا قط ذرا سا Angularہوتا ہے۔ (بے ادبی معاف، یہ معلومات آپ کے لئے نہیں بلکہ ان کے لئےہیں جو نہیں جانتے، کیونکہ آپ کو تو ما میں شاءاللہ اس فن کااتالیق سمجھتا ہوں، دام اقبالکم!!۔)