چیمہ صاحب، سب سے پہلے تو اسلامی خطاطی کے ان نادر و بے نظیر شہ کاروں کو یہاں پر پوسٹ کر کے ہمیں ان کی زیارت سے بہرہ ور ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لئے بارِ دگر سپاسِ شکر گذاری۔ اس کے بعد عاجز یہ عرض کرنے کی اجازت چاہتا ہے کہ باوجود اس کے کہ وطن عزیز میں بھی خطاطی کا ایک سے ایک بڑھ کر ماہر ہو گزرا ہے اور اب بھی موجود ہیں، جن کے فن پارے بھی اپنی جگہ بے مثال ہیں لیکن آپ کے پوسٹ کردہ تمام مرقع جات کے رسم الخظ، ڈیزائن اور پیشکش کا بغور جائزہ لینے کے بعد بلا کسی جذبۂ تعصب و تقابل، میرا 'ذاتی' خیال یہ ہے کہ ہم ابھی اس میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ میرا یہ کہنے کا مطلب اپنے فن کاروں کے درجہ کو کم کرنا ہرگز نہیں ہے اور ہو سکتا ہے چند احباب میری اس ہرزہ سرائی سے متفق نہ ہوں لیکن اگر حقیقت پسندی سے کام لیا جائے تو ہمیں اس میدان میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ احباب سے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی گذارش ہے۔ شاکرالقادریسید زبیرمحمد وارثالف نظامیزبیر مرزافرخ منظورقیصرانینایابشمشادعاطف بٹ