اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

آصف اثر

معطل
عدالت جب سزا سناتی ہے تو وہ سزا ہوتی ہے۔ علامتی یا حقیقی کی تصریح کوئی عدالت نہیں کرتی۔ سزا نافذ ہو گی یا نہیں یا سزا کے نفاذ کا کتنا امکان ہے یہ الگ معاملہ ہے۔
لیکن عدالت کو کسی حال میں بھی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔
اگر عدالت سزا نہیں دے سکتی تو پھر سزا کہاں سے طے ہوگی؟
 
EMJc-ZFAWo-AEolw2.jpg

دم مارو دم، مٹ جائے غم۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
اگر عدالت سزا نہیں دے سکتی تو پھر سزا کہاں سے طے ہوگی؟
ماضی میں سزائیں جی ایچ کیو اور آب پارہ والے طے کرتے تھے۔ اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ عمران خان صاحب کو بڑا شوق تھا آئین و قانون کی حکمرانی کا۔ عدلیہ نے بھی کہہ دیا لو ہو گیا انصاف۔ اب اس پر عمل کرو۔
 
تفصیلی فیصلے کے پیراگراف 56 نے 1999 کی فوجی جنتا کے بخیئے ادھیڑ دئیے، فیصلے کے مطابق مشرف کا ساتھ دے کر پوری فوج نے اپنے حلف سے غداری کی۔
حلف سے غداری کے الفاظ ہائیر کمانڈ کے لیے ہیں۔ ترجمہ صحیح نہیں ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

زیرک

محفلین
جنرل مشرف کی سزا پر عمل درآمد کروانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، مشرف کی سزا پر عمل درآمد کے لیے انہیں ملک واپس لانا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے اور اسے پورا کرنا یہی تو وہ بھاری پتھر ہے، جس کی وجہ سے کل سے حکومتی ترجمانوں کی زبان بندی کر دی گئی ہے۔ اس وقت عمران خان کی حکومت سب سے زیادہ مشکل میں ہے کہ کریں تو کیا کریں اور نہ کریں تو کہاں بھاگ کر جائیں کیونکہ ججز زندگی میں پہلی بار سب کے بخیئے ادھیڑ رہے ہیں۔ حکومت کی نظریں راولپنڈی میں ہونے والی ہنگامی کور کمانڈر کانفرس کی طرف ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ انہیں کچھ نہ کرنا پڑے جو بولنا ہے وردی والی سرکار ہی بولے۔
 

فرقان احمد

محفلین
فوج کو اشتعال دلا کر مارشل لا لگوانے کی کوشش
مارشل لاء لگانے کی ہمت اب ان میں نہیں رہی۔ دراصل، انہیں شاک لگا ہوا ہے۔ کچھ وقت لگے گا جب یہ سمجھ جائیں گے کہ ہواؤں کا رُخ کچھ بدل سا گیا ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس میں باجوہ مخالف عسکری گروہ کی 'کارستانی'بھی شامل معلوم ہوتی ہے؛ آپ اسے بد گمانی جان لیں۔ یہ تو محض ایک اندازہ ہے۔ دراصل، جن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے، وہ کسی طور تو اپنا کتھارسس کریں گے۔
 
Top