زیرک
محفلین
میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ جنرل مشرف کو اتنی کڑی سزا ہو گئی ایسے میں مخبرِ اعلیٰ جناب چاچا خبری صاحب کہاں غائب ہیں؟، یہ تو انہونی ہو گئی۔ شیطان کا نام ہی ذہن میں آیا تھا کہ چاچا خبری آ گئے، میں نے پوچھا "کہاں غائب ہیں؟"، بولے "پاء غفور کی چیتاؤنی سننے تمہارے پاس آ گیا ہوِں"، میں نے کہا "اپنے گھر میں چیتاؤنی سننے پر پابندی ہے کیا؟" بولے "نالائق بجلی گئی وئی ہے، کیسے سنتا؟"۔ میں نے پوچھا "پاء غفور کیا کرے گا؟" بولے "دھمکی دے سکتا ہے، پانچواں مارشل لاء لگا سکتے ہیں، ججز کو پکڑ کو کواٹر گارڈ میں تُن سکتے ہیں، پاکستان فتح کرنا ان کے لیے کون سا نیا کام ہو گا، بس ان سے ایک کام نہیں ہوتا"۔ میں نے پوچھا "وہ کون سا؟" بولے "ملک کی حفاظت میں دشمنوں سے جنگ کرنے میں ان کی جان جاتی ہے، یہ وہ جرنیل ہیں جو چھوٹے موٹے معرکوں میں فوجی جوان تو مروا سکتے ہیں لیکن خود بڑے معرکے میں محاذ جنگ پر نہں لڑ سکتے"۔ چاچا کی سچی کھری باتوں نے ایسا لاجواب کیا کہ ابھی تک منہ لٹکائے بیٹھا ہوں۔