اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

زیک

مسافر
صرف زیرو آف کارگل نہیں۔ ان کے اور بھی کارنامے ہیں، کردہ و ناکردہ۔ ایک وٹس ایپ گروپ پر مشرف کو اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا تھا کہ 1979 میں خانہ کعبہ اور مسجد حرام پر قبضہ کرنے والے گروہ کی سرکوبی کرنے والے پاکستانی کمانڈوز کا لیڈر میجر مشرف تھا۔ دین و ملت کے ایسے سپوت کو سزائے موت سنانا انتہائی درجے کی غداری ہے۔
وہ کام تو فرنچ فوجیوں نے کیا تھا۔ پاکستانی بھی تھے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاید یہاں ادارہ جاتی بہتر رہے گا۔
کس لحاظ سے ؟
مجھے ادارتی ہی ٹھیک لگ رہا ہے ۔ ادارہ جات تو کئی اداروں کو محیط ہو گا۔ادارہ ایک عام اصطلاح ہے جس سے مراد ایک یڈمنسٹریٹِو یونٹ ہونی چاہیے ۔ یہ میرا خیال ہے ۔
 
غلط۔ ادارتی حیثیت میں
شاید یہاں ادارہ جاتی بہتر رہے گا۔

فی الحال تک آرٹیکل 6 (1) کے تحت کارروائی ہوئی ہے۔ اب حکومت وقت پر لازم ہے کہ وہ اس فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 6 (2) کے تحت کارروائی شروع کرے۔
EL-z-Xe5-Wk-AI8-Je4.png
 

فرقان احمد

محفلین
کس لحاظ سے ؟
مجھے ادارتی ہی ٹھیک لگ رہا ہے ۔ ادارہ جات تو کئی اداروں کو محیط ہو گا۔ادارہ ایک عام اصطلاح ہے جس سے مراد ایک یڈمنسٹریٹِو یونٹ ہونی چاہیے ۔ یہ میرا خیال ہے ۔
اس لیے لفظ 'شاید'کا ٹچ لگا دیا تھا۔ :) اصلاح کا شکریہ، شاہ صاحب!
 

فرقان احمد

محفلین
حکومتِ وقت پہلے ہی تھرائی پھرتی ہے۔ رحم کیجیے اُن پر۔
میں تو پی ٹی آئی سوشل میڈیا پراپیگنڈہ سیل سے درخواست کرنے والا ہوں کہ وہ مشرف کا ساتھ دینے والے باقی غداروں پر کیس چلانے کے لیے کٹھ پتلی پر پریشر ڈالے۔ اس سے دو فائدے ہوں گے ایک تو مشرف کے جو بغل بچے خان کے ساتھ کابینہ میں بیٹھے ہیں، ان سے جان چھوٹ جائے گی، دوسرا یہ عمل خان کی مزید امیج بلڈنگ (کبھی نا جھکنے والا، نہ بکنے والا، این آر او نا دینے والا) کے بہت زیادہ کام آئے گا۔;)
 

عدنان عمر

محفلین
کس لحاظ سے ؟
مجھے ادارتی ہی ٹھیک لگ رہا ہے ۔ ادارہ جات تو کئی اداروں کو محیط ہو گا۔ادارہ ایک عام اصطلاح ہے جس سے مراد ایک یڈمنسٹریٹِو یونٹ ہونی چاہیے ۔ یہ میرا خیال ہے ۔
یہاں تھوڑی سا الجھاؤ ہے۔
لفظ 'ادارتی' سے ذہن 'اداریہ' یعنی ایڈیٹوریل کی جانب چلا جاتا ہے جیسے ادارتی پالیسی وغیرہ۔ جبکہ ادارہ جاتی (انسٹی ٹیوشنل) بظاہر غلط ہے لیکن یہی مستعمل ہے۔ یوں عرفِ عام میں ایڈیٹوریل 'ادارتی'اور انسٹی ٹیوشنل 'ادراہ جاتی' کہلاتا ہے۔
ویسے یہ 'جاتی' والی غلطی اور جگہوں پر بھی نظر آتی ہے۔ جیسے محکمہ جاتی، حوالہ جاتی وغیرہ۔
یہ اور بات ہے کہ 'طبقہ' کی صفت 'طبقاتی' مستعمل ہے 'طبقہ جاتی' نہیں۔
 

زیرک

محفلین
عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تب فرماتے تھے "پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے جس کی سیدھی سیدھی پھانسی کی سزا ہے"۔ آج جب موصوف کی حکومت ہے اور عدلیہ نے پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی ہے تو اسی عمران خان کو ذہنی ٹینشن نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ ان کے منہ کو قبض کی شدید بیماری لاحق ہو گئی ہے کہ ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ویسے وہ بیان دے بھی کیسے سکتے ہیں؟ اصل حکمران جنتا تو کور کمانڈر میٹنگ کے بعد عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپنا ردِ عمل دے چکی، اب کٹھ پتلی حکمران مشکل میں ہے کہ کرے تو کیا کرے؟
 

جاسم محمد

محفلین
یہ وہ کیس ہے جس کا فیصلہ رکوانے کے لیے عمران خان کی حکومت نے پوری کوشش کی تھی۔
یہاں بھی آپ کا بغض عمران نہیں گیا۔ عمران خان کے آن ریکارڈ بیانات موجود ہیں جس میں انہوں نے مشرف کو غدار وطن کہا تھا۔
مشرف کے خلاف بیانات دینے پر خان صاحب جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ان کو کشمیریوں پرمودی کے ظالمانہ مظالم پر میٹنگ کرنا یاد نہیں رہتا لیکن وردی بھرا کے لیے سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔
اس میں حیرانی والی کیا بات ہے؟ پاکستان میں ڈاکٹرز، وکلا، طلبہ کے قبیلے ہو سکتے ہیں تو فوج کے کیوں نہیں؟
 
Top