اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

آورکزئی

محفلین
ایک مسلہ سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔۔ آسیہ ملعونہ کا فیصلہ ایا تو عدلیہ ازاد۔۔ ایسے کچھ کیسز ائے تو عدلیہ ازاد
اب اس قاتل کا معاملہ ایا تو یہ فیصلہ درست نہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
اٹارنی جنرل انور منصور اگر اس وقت جنرل نیازی کے سامنے بھونکتا تو ملکی صورت حال کچھ اور ہوتا۔۔۔
انور منصور 71ء میں ہتھیار ڈالنے والوں میں سے ہے
حکومت اسی اٹارنی جنرل کے توسط سے عدالت میں ثابت کرےکہ جنرل مشرف نے آئین نہیں توڑا اور نا ہی سنگین غداری کا مرتکب ہوا ہے۔ گل مکاؤ۔
 

فرقان احمد

محفلین
جسٹس کھوسہ کا یہ موقف بظاہر بالکل درست ہے کہ یہ سامنے کا کیس تھا۔ آئین شکنی کی گئی اور آئین توڑنے کی پاداش میں وفاق کے شروع کردہ سنگین غداری کیس پر سزائے موت سنا دی گئی۔ مسئلہ یہ ہے کہ آئی ایس پی آر نے اس نازک معاملے کے حوالے سے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے یا اس سے قبل پریس ریلیز جاری کرنا مناسب سمجھا۔ خاکیان کو سمجھ جانا چاہیے کہ ملک کا نظم و نسق چلانا اور ریاستی امور کے حوالے سے فیصلہ سازی بنیادی طور پر ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ملک کرپشن میں لتھڑا ہو یا ملک میں چند خاندان حکمران ہوں، اُن کا کام اسے سدھارنا نہیں ہے۔ اگر ہم اہل ہوں گے تو خود ہی اپنے معاملات سیٹ کر لیں گے وگرنہ اپنے حصے کی سزا کاٹ لیں گے۔
 
آخری تدوین:

آورکزئی

محفلین
بقول مائی باپ ۔۔۔ غفورے ۔۔۔ مشرف نے تین جنگیں لڑی ہیں وہ غدار نہیں ہوسکتا۔۔ یا پینتیس چالیس سال خدمت کی ہے فوج کی۔۔
جناب ان کو سزائے موت جنگیں لڑنے پہ نہیں دی گئی ہے۔۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جسٹس کھوسہ کا یہ موقف بظاہر بالکل درست ہے کہ یہ سامنے کا کیس تھا۔ آئین شکنی کی گئی اور آئین توڑنے کی پاداش میں وفاق کے شروع کردہ سنگین غداری کیس پر سزائے موت کی سزا سنا دی گئی۔ مسئلہ یہ ہے کہ آئی ایس پی آر نے اس نازک معاملے کے حوالے سے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے یا اس سے قبل پریس ریلیز جاری کرنا مناسب سمجھا۔ خاکیان کو سمجھ جانا چاہیے کہ ملک کا نظم و نسق چلانا اور ریاستی امور کے حوالے سے فیصلہ سازی بنیادی طور پر ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ملک کرپشن میں لتھڑا ہو یا ملک میں چند خاندان حکمران ہوں، اُن کا کام اسے سدھارنا نہیں ہے۔ اگر ہم اہل ہوں گے تو خود ہی اپنے معاملات سیٹ کر لیں گے وگرنہ اپنے حصے کی سزا کاٹ لیں گے۔
بالکل درست۔ اس کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاون سانحہ ساہیوال اور سانحہ پی آئی سی کا فیصلہ بھی انصاف سے سنا دیں اور ساتھ ہی عدلیہ ریفارمز کی خوشخبری بھی سنائیں
 

زیرک

محفلین
راولپنڈی چھاؤنی اور شہر کے سنگھم پر واقع پوڑی پل پہ بیٹھے ناکام نجومی طوطے کا ایک اور بیان بلکہ صاف الفاظ میں دھمکی ملاحظہ کیجئ کہ "فیصلے سے فوج میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں"، با الفاظ دیگر ناکام نجومی طوطا عدالت کو ڈراوے دے کر کہہ رہا ہے کہ "عدلیہ ایسا انصاف کرنے سے باز آ جائے جس میں مقدس گائے کا نام آتا ہو"۔ ناکام نجومی طوطے نے جن کے اشارے پر کن کو خوش کرنا چاہا ہے اور کن کو ڈرانا چاہا ہے صاف ظاہر ہے۔ یہ اب بہت واضح ہو گیا ہے کہ طالع آزما قوتیں اپنے گردن کو کڑکی میں آتا دیکھ کر "میرے نیڑے نہ آویں" کی نعرے نما دھمکیاں اپنے بھونکووں کے ذریعے عدلیہ تک پہنچا رہے ہیں، ان شاءاللہ میرے رب نے چاہا تو یہ سب طالع آزما ناکام و نامراد ہوں گے۔
فوج میں ایسا غصہ کبھی نہ دیکھا، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں،شیخ رشید | Khabrain Group Pakistan
 

زیرک

محفلین
مشرف کیخلاف کیس ایک وفاقی حکومت نے دائر کیا
کیس بھی ایک وفاقی حکومت جیت گئی اور اب رو بھی ایک وفاقی حکومت ہی رہی ہے۔
سب کہو سبحان اللہ۔
1: یہ کریڈٹ نوازشریف کو چلا گیا کیونکہ کیس ان کی حکومت نے دائر کیا۔ن لیگ والوں کے ہاں اس فیصلےپر خوشیاں منائی جا رہی ہیں
2: وہ موصوف جب اپوزیشن میں تھے تب کہا کرتے تھے "مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہیے"،کیس کے تسلسل کی وجہ سے چونکہ وفاقی حکومت مدعی تھی، چونکہ اب مہاتما کی پارٹی بر سر اقتدار ہے اس لیے وہ جیت تو گئی ہے مگر پیٹوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ اس پر خوشی منائیں تو سرپرست ناراض، لہٰذا پرانے بیان کی ہڈی گلے میں اٹکی ہوئی ہے،کور کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ہڈی کو گلے سے نکالنے کے لیے حکیم جالینوس سے رابطہ کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کیس میں جنات نے مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاس بیٹھے چاچا خبری بولے " خفتان کی جانب سے ایک اور یو ٹرن مارنے کے قوی امکانات ہیں،بس تھوڑا سا انتظار کرو"۔
 

زیرک

محفلین
میں سوچ رہا تھا کہ مشرف کو عدالت کی جانب سے آرٹیکل 6 کے تحت موت کی سزا جیسا اتنا بڑا واقعہ ہو گیا اور مٹی پاؤ سرکار چودھری شجاعت حسین کہاں گم ہیں؟ لو جی ان کا بیان بھی آ گیا، مٹی پاؤ سرکار فیصلے پر مٹی پانے کے لیے مٹی اکٹھی کرتے پھر رہے تھے، اکٹھی کر لی تو فرماتے ہیں کہ "مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے اس سپاہی کے جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہیے، اس فوجی پر کیا بیتے گی جب اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے"۔ مٹی پاؤ سرکار سے عرض ہے کہ مشرف کو سزا سرحد کی حفاظت پر نہیں دی گئی، وہ یا فوج اب بھی سرحد پار حملے کی کوشش کر سکتے ہیں، مشرف کو سزا حکومت پر حملے، آئین کو کھاڑ پھینکنے اور عدلیہ کو معزول کرنے پر دی گئی ہے جو کہ آرٹیکل 6 کے تحت بالکل ٹھیک اور واضح سزا ہے۔ تسی سیاپا نہ کرو، جرم کیا ہے تو سزا بھی ملے گی، کاش یہ طالع آزما ایسا جرم کرنے سے پہلے سوچ لیں جس کی سزا بھی کڑی ہے یہ آئین میں واضح کیا جا چکا ہے۔
 
1: یہ کریڈٹ نوازشریف کو چلا گیا کیونکہ کیس ان کی حکومت نے دائر کیا۔ن لیگ والوں کے ہاں اس فیصلےپر خوشیاں منائی جا رہی ہیں
2: وہ موصوف جب اپوزیشن میں تھے تب کہا کرتے تھے "مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہیے"،کیس کے تسلسل کی وجہ سے چونکہ وفاقی حکومت مدعی تھی، چونکہ اب مہاتما کی پارٹی بر سر اقتدار ہے اس لیے وہ جیت تو گئی ہے مگر پیٹوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ اس پر خوشی منائیں تو سرپرست ناراض، لہٰذا پرانے بیان کی ہڈی گلے میں اٹکی ہوئی ہے،کور کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ہڈی کو گلے سے نکالنے کے لیے حکیم جالینوس سے رابطہ کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کیس میں جنات نے مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاس بیٹھے چاچا خبری بولے " خفتان کی جانب سے ایک اور یو ٹرن مارنے کے قوی امکانات ہیں،بس تھوڑا سا انتظار کرو"۔

نا دھرنوں سے نا جلسوں سے نا کسی اپوزیشن سے
کپتان اب ڈرتا ہے صرف اپنی پرانی تقریروں سے
 

زیرک

محفلین
عمران خان کا موقف درست تھا اور ہے۔
اپوزیشن میں رہتے ہوئے سب کے مؤقف مثالی ہوا کرتے ہیں، افسوس یہ ہے کہ جب یہ حکومت میں ہوتے ہیں تو ان کی ترجیحات بدل جاتی ہے، دورِ اپوزیشن میں جو قانون کالا ہوتا ہے، اقتدار میں آ کر اسی کو سفید قرار دے کر اپنا منہ کالا کروا لیا جاتا ہے۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے عمران خان ماضی میں مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت قابلِ سزا گردانتے تھے، اب وہ حکومت میں ہیں اور مشرف کے خالف ویسا ہے ایک فیصلہ آ چکا ہے جس کے وہ داعی تھے، آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، دیکھتے ہیں مشرف کے معاملے پر ان کا مؤقف وہی رہتا ہے یا اقتدار کی خاطر وہ ایک بار پھر یو ٹرن مارتے ہیں اور اس کے خلاف بیان داغتے ہیں؟
 

زیرک

محفلین
نا دھرنوں سے نا جلسوں سے نا کسی اپوزیشن سے
کپتان اب ڈرتا ہے صرف اپنی پرانی تقریروں سے
ایہہ کہڑی مشکل اے خفتان نے ایک اور یو ٹرن لے لینا ہے، ویسے بھی موصوف کئی بار کہہ چکے ہیں کہ "یوٹرن لینے میں کوئی عار نہیں، یو ٹرن لے کر میں وزیراعظم ہوں اور دوسرے ملک سے باہر"۔آپ دیکھ لیجئے گا عمران خاان کو اپنا تھوکا چاٹنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو گی۔
 

سید ذیشان

محفلین
وہ کام تو فرنچ فوجیوں نے کیا تھا۔ پاکستانی بھی تھے؟
خبر فیک ہے لیکن بہت دھڑلے سے پیش کی جا رہی ہے، کئی جگہوں پر کل سے دیکھ چکا ہوں:

quXdJvs.jpg
 
Top