چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر روزانہ دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر منہ پر ہاتھ پھیر لے تو انشاء اللہ ایسا شخص کسی کا کبھی محتاج نہ ہوگا۔
جمعرات کے دن چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد پانچ سو یا ایک سو، یا پچاس مرتبہ جو شخص یہ اسم پڑھے گا، انشاء اللہ تعالیٰ اس کی دعائیں قبول ہوں گی۔ پڑھنے کے دوران کسی سے بات نہ کرے۔
جو شخص فجر کی نماز کے فرض و سنت کے درمیان یہ اسم ایک سو مرتبہ پڑھے گا، اسے اللہ تعالیٰ خاص نظر سے نوازیں گے۔
ایک سو تینتیس مرتبہ روزانہ پڑھنے والے کے رزق میں انشاء اللہ تعالیٰ برکت ہوگی اور سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔
فقر و فاقہ، دکھ، مصیبت اور پریشانی میں مبتلا شخص کسی وقت اچھی طرح وضو کرکے دوگانہ پڑھے اور دل میں مقصد کا خیال رکھ کر ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔