ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر کھانے پر دم کرے اور اپنی بیوی کے ساتھ وہ کھانا کھائے تو انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی کے درمیان باہمی رنجش محبت میں بدل جائیں گے۔
اگر کوئی شخص کسی موذی مرض (جذام، آتشک وغیرہ) میں مبتلا ہے تو چاند کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو روزہ رکھے۔ افطار کے بعد یا مجید بکثرت پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے تو انشاء اللہ تعالیٰ صحت یاب ہوگی۔
چوکور کاغذ کے چاروں کونوں پر الحق لکھے۔ پھر سحر کے وقت کاغذ ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کی طرف بلند کرے اور دعا کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ گم شدہ شخص یا سامان محفوظ مل جائے گا۔
جو شخص واقعی مظلوم، کمزور و مغلوب ہو، وہ ظالم دشمن کی قوت توڑنے کی نیت سے بکثرت اس اسم کو پڑھے، انشاء اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رہے گا۔ (ناحق یہ عمل ہرگز نہ کرے)
گم شدہ کے لیے جب گھر کے سب افراد سو جائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر مرتبہ یا معید پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات روز میں آ جائے گا یا پتا چل جائے گا۔