اسکول کے کتب خانے
صفحہ ۸۰
1) کسی ایک مصنف کی تمام کبت نہیں خریدی جائیں بلکہ صرف و کتب خریدی جائیں جو معیاری ہوں اور اسکول کے لئے مناسب ہوں۔ اسی طرح کسی موضوع پر سلسلہ وار شائع ہونے والی کتب میں سے بھی صرف معیاری کتب ہی خریدی جائیں۔
2) تحفتہً دی جانے والی کتب میں بھی صرف ان کتابوں کو قبول کرنا چاہیے جو اسکول کے لئے مفید ہوں۔ خوامخواہ غیر ضروری مواد جمع نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کی وجہ سے تنظیم کتب میں خاصے مسائل پیش آتے ہیں۔
عام کتابوں کے انتخاب کے وقت ان خصوصیات کو مدنظر رکھنا چاہیے :
1) نفسِ مضمون کے اعتبار سے دلچسپ ہوں۔
2) مختلف جماعتوں کے طلباء کے لئے ان کی علمی صلاحیت کے اعتبار سے ہم آہنگ ہوں۔
3) نصابی کتب کے موضوعات سے مطابقت رکھتی ہوں۔
4) پڑھنے والوں کو تخلیقی کام کرنے کی طرف متوجہ کرتی ہوں۔
5) علمی اعتبار سے ذہنی اور دماغی تفریح کی حامل ہوں۔
6) صحیح حقائق اور صداقت پر مبنی ہوں۔
7) جدید اور صحیح معلومات فراہم کرتی ہوں۔
8 ) طنز و مزاح کو خوبصورت انداز سے پیش کرتی ہوں۔
9) جدید معلومات کی حامل ہوں۔ زبان صاف ستھری ہو۔
10) جلد خوبصورت اور پائیدار ہو۔
11) بچوں کے لحاظ سے سہل اور آسان ہوں۔
12) تصاویر خوبصورت ہوں۔
13) کتاب کی ساخت جاذب نظر ہو۔
14) طباعت یا کتابت خوبصورت ہو۔
مندرجہ بالا خصوصیات ہر کتاب میں کلی طور پر موجود ہوں تو بہتر ہے۔ تاہم ہر کتاب کے انتخاب میں ان خصوصیات میں سے چند کا ہونا ضروری ہے۔ بہرحال کتاب کے انتخاب کے وقت اتنا خیال