اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
اصل میں‌یہ ٹاپک ہونا چاہیے تھا کہ"اپ یہاں انے سے پہلے کیا کر رہے تھے"اس وقت کیا کررہے ہیں بھئی ظاہر ہے کمپیوٹر کے سامنے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں، یہی عنوان صحیح ہے۔ کہ پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ آپ کیا کر رہے ہیں۔ تو میں چائے پی رہا ہوں ساتھ تھا۔
 

مون

محفلین
انٹرنیٹ پر خبریں دیکھ رہا ہوں اور ملک کے مجموعی حالات و واقعات کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہو رہا ہوں۔۔۔ اللہ میرے ملک پر رحم فرمائے اور ہمیں معاف فرمائے، ہمارے ملک میں امن اور سکون عطا فرمائے۔۔۔ آمین ثم آمین
 

زونی

محفلین
کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اسطرح تو ہوتا ھے اسطرح کے کاموں میں

سجاد علی کو سن رہی ہوں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی وہ کیا ہے کہ چھٹی والے دن ایسا ہو ہی جاتا ہے کہ کھانے میں دیر سویر ہو جائے۔ خیر آپ کی پیشکش کا بہت شکریہ۔
 

سارا

محفلین
کہاں سے سن رہی ہیں؟ اور شبِ برات تو ابھی بہت دور ہے۔

اپنے روم میں سن رہی ہوں آن لائن دعوت و اصلاح میں۔۔جی ابھی دور ہے لیکن یہ مہینہ شروع ہوتے ہیں لیکچرز پلے کر دیتے ہیں اس بارے میں(12 ربیع الاول کے بارے میں لیکچر تھا)۔۔میں دیکھتی ہوں اگر نیٹ پر ہوا تو آپ کو بھی لنک دوں گی انشا اللہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیو پر محمد علی اور زیبا کے متعلق سن رہا ہوں کہ آج محمد علی کی دوسری برسی ہے۔
 

سارا

محفلین
اور مجھے تو لگ رہا ہے کہ ابھی کل کی ہی بات تھی جب محمد علی کی وفات کی خبر پڑھی تھی ۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top