اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
لنچ تھا ۔ باہر نکلا ۔ سخت اور یخ بستہ ہوائیں چل رہیں تھیں ۔ لنچ کا موڈ نہیں بنا ۔ سوچا کیا کروں ۔ آفس (ناسا) کے عقب میں میں نکل گیا ۔ جہاں یو ایس ایگریکلچر ڈیپارنمٹ کی زمینیں ہیں ۔ جدھر وہ لوگ تحقیق اور تجربے کرتے ہیں ۔ وہاں انہوں نے ایک اسٹال لگایا ہوا تھا ( جو کبھی کبھار لگاتے ہیں ) اور دونوں محکموں کے ملازموں کو سستی سبزیاں فراہم کررہے تھے ۔ کچھ سمجھ نہیں آیا تو ٹماٹر اور پیاز اٹھا لایا ;)



کیا ہر روز "ٹماٹر پیاز " ہی پکائیں گے;)
 

زونی

محفلین

اس وقت میرے سر میں شدید درد ہو رہی ھے اور سوچ رہی ہوں ٹیبلٹ لے دو چار دن ریسٹ کیا جائے:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی میں نے تو آپ کی سہولت کی خاطر آپکے زمانے کی مثال استعمال کی تھی ورنہ تو سولہ ڈالر کہتی;)

لو جی پہلے پچاس سال پرانی مثال دے دی اور اب سو سال آگے کی، پھر بھی مجھے شک سا ہے۔ کہ کبھی ایک روپے کے سولہ ڈالر ملیں گے۔
 

زینب

محفلین
میں اس ثواب دارین کے سیلسلے میں اپ کے حق میں دستبرداری کا علان کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p:p:p
 

ظفری

لائبریرین
میں اس وقت ۔۔۔۔ اپنی پسندیدہ غزلیں اور گانے تلاش کرکرکے محفل پر پوسٹ کررہا ہوں ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہیڈ تو صحیح ہے ناں، فون کی خیر ہے۔ ;)

میں تو ساتھ ساتھ بسکٹ کھا رہا ہوں اور چائے کا انتظار کر رہا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اکبر الٰہ آبادی کی خوبصورت غزل، غلام علی کی دلکش آواز میں سن رہا ہوں

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکہ تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج لاہور میں دو خودکش حملے ہوئے ان کے متعلق جیو پر سن رہا ہوں۔ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top