اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خوبصورتی کا سب سے نایاب گر تو مسکراتے رہنا ہے۔
زینب اپیا کیا آزماتی ہیں یہ تو وہی بتا سکیں گی کیوں کہ بقول ان کے وہ خود ہمیشہ جلال میں ہوتی ہیں۔ :)
 

damsel

معطل
اچھی بات اور آزمائی ہوئی بات بتا رہی ہوں

کوئی انسان کتنا بھی کوالیفائڈ اور ذہین یا خوبصورت کیوں نہ ہو اگر وہ ایک اچھا،سچا اور محنتی انسان نہیں ہے وہ کبھی بھی long run میں کامیاب نہیں ہوتا چاہے لوگ اس کی وقتی کامیابیوں سے کتنا ہی متاثر کیوں نہ ہوں۔ جیت ہمیشہ اچھے اور سچے انسان کی ہوتی ہے
 

damsel

معطل
میرا کیا بنے گا؟؟ :eek:
کہ صرف تیسری خصوصیت کا جزئی طور پر حامل ہوں۔

چھوٹے بھائی فکر نہ کریں اللہ آپ کو اچھا بنا دے گا بس اس اللہ کی بات مانا کریں اور محنت تو بش کی رائیگاں نہیں گی تو آپ کی کیسے ہوگی؟ اب سارا دن تو کام کرتے ہیں اس کو بھی جزوی کے زمرے میں ڈال دیا ۔ کیا کولہو کا بیل ہے آپ کا آئیڈیل
 

محمد وارث

لائبریرین
اور میں رات کا کھانا کھانے سے انکار کر رہا ہوں، بیوی دو تین بار کہہ چکی ہے اور ہر دفعہ برا سا منہ بنا کر واپس چلی جاتی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
باہر سے کچھ کھا پی آئے ہوں گے اور بھابھی کو بتانے کی بجائے انکار کر رہے ہوں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اجی نہیں صاحب، ایسی صورت میں بھلا کھانے کا کیا قصور ہوتا ہے :)

دوپہر کا کھانا ابھی پانچ بجے کھایا تھا اسی کے خمار میں ہوں، اور محترمہ سمجھ رہی ہیں کہ 'اردو محفل' پر بیٹھنے کیلیئے بہانے کر رہا ہوں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top