اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

damsel

معطل
1985؟؟؟ چھوٹے بھائی؟؟ تو اب تو آپ کو چنوں بھائی بلانا چاہیئے

شمشاد بھائی آپ یہاں موجود ہیں تو اپنی سالگرہ والے دھاگے پرکیوں غیر حاضر ہیں؟؟؟

ویسے میری طرف سے معذرت میں ایسی دعوتوں میں نہیں جاتی۔:)
 
ہاں میں ابھی ابھی گھر لوٹا ہوں۔ شام میں پارٹی سے لوٹنے کے بعد کالج کی طرف نکل گیا تھا۔

اور ہاں پارٹی کا حالات جاننے کے لئے بے پر کی پر نگاہ رکھیں انشاء اللہ آج ہی احوال تحریر کرتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
ابھی تک بےپرکی اُ ڑائی کہ نہیں :grin:
میں کھیل کھیل رہی ہوں

سعود میری کتنے دنوں سے آپ سے بات ہی نہین ہوئی یہان۔ جب آپ ہوتے ہو تو مین نہیں یا پھر مین کہیں اور بزی :(
کیا اپیاؤں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر مجھے اس لسٹ سے خارج کر دیا :(:(:(
 
واللہ کیسی باتیں کر رہی ہیں اپیا رانی آپ؟؟

اور آ جایئے کر لیتے ہیں بات۔ اپیا کیا بتاؤں ان دنوں بجلی نے کچھ ایسے ناک میں دم کر رکھا ہے کہ بھروسہ نہیں کہ یہ پوسٹ ارسال کر سکوں گا۔ کمبخت جاتی بہت جلدی جلدی ہے پر آتی بہت دیر میں ہے۔

اور اسی نا مراد بجلی کے چلتے میں وہ احوال بھی نہ لکھ سکا اب تک۔ ویسے بے پر کی میں آج ایک پوسٹ کی ہے۔

اور واقعی وہی ہوا جس کا خدشہ تھا یعنی میں یہ پوسٹ پچھلے آدھے گھنٹے سے بھیجنا چاہ رہا ہوں پر ہائے رے بجلی۔ وہ تو کہو میں ایسے موقعوں پر نوشتہ فائل محفوظ کرنے کا عادی ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے ابھی تک پڑھی نہیں۔
دیکھتی ہوں۔
میں تو سمجھتی تھی کہ بجلی کے معاملے میں پاکستان کا ہی برا حال ہے پر آپ کی طرف بھی
 
فکر مت کیجئے میں نے پارٹی کے دوران شارٹ نوٹ بنالئے تھے کہ تفصیلات محو نہ ہو جائیں۔ وہ شارٹ نوٹ یہیں میرے سامنے پڑا ہے۔ لہٰذا میں کسی بھی وقت مکمل تفصیل سے احوال لکھ سکوں گا۔ :)
 
ابھی مکمل کہاں ہوئی ہے۔ ابھی تو امتحانات باقی ہیں۔ جو کہ اگلے ماہ 5 تاریخ سے شروع ہونگے۔ انشاء اللہ :)
 

شمشاد

لائبریرین
عنبرین سالگرہ ہم بھی نہیں مناتے، یہ تو بس ایک دوسرے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کا ایک بہانہ ہے اور اس میں تھوڑی سی گپ شپ بھی ہو جاتی ہے۔
 

damsel

معطل
عنبرین سالگرہ ہم بھی نہیں مناتے، یہ تو بس ایک دوسرے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کا ایک بہانہ ہے اور اس میں تھوڑی سی گپ شپ بھی ہو جاتی ہے۔

میرا اندازہ بھی یہی کہتا تھا شمشاد بھائی:)۔ ویسے آپ فلمیں کیوں نہیں دیکھتے(ہے تو نامعقول سا سوال لیکن میں آپ کا جواب سننا چاہتی ہوں)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top