مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

عالی مرتبت جنابِ محترم محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی ایک نہایت شاندار، عالمانہ و مدبرانہ شخصیت کے مالک ہیں۔ جب سے انھوں نے محفل کی اپنی ذات گرامی سے عزت افزائی فرمائی ہے، تب سے محفل کبھی از قسم منجمد دکھائی نہیں پڑی۔ اپنی برجستہ، بے تحاشہ، مسلسل و رواں مراسلہ نگاری اور معدودے چند امِلآنہ شرارتوں سے ہمیشہ ہر قسم کی اداسیت کو تہ تیغ فرماتے رہتے ہیں، جو نہایت خوش آئند ہے۔ مزید براں یہ کہ قبلہ محفل سے سچی محبت کرتے ہیں اور محفلین سے ہمیشہ شفقت فرماتے ہی دکھائی پڑے ہیں۔ اس دورِ غرور و تکبر و کرختگی و بدتمیزی میں اگر عاجزی و انکساری کو کوئی اور نام دیا جائے تو میرے مطابق جناب کا نامِ نامی اسمِ گرامی ہی ہو گا۔ وہ تمام احباب اپنے آپ کو نہایت خوش نصیب سمجھیں جو ان سے بالمشافہ ملاقات اور فیض حاصل کر چکے۔ :)

اس نہایت ہی قلیل وقت میں کم ازکم میں انھیں بزرگینِ محفل میں شمار کرنے لگ گیا ہوں۔:)

دعا گو ہوں کہ آنجناب ، چودہویں کے چاند کی طرح ہر دم اپنی روشنی سے تادیر محفل کے وسیع آسمان پر جگمگاتے رہیں اور اندھیروں میں بھٹکنے والے ان سے کسب فیض حاصل کرتے رہیں۔ آمین :)

جناب کو محفل پر کامیابی سے دو سال مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ :)
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین

:eek:چوہدری صاحب یہ آپ ہیں؟
 
اللہ کریم ہمیں آپ کے گمان کے مطابق بنا دیں ،آمین۔
چوہدری جی یہ سب آپ کی فیض نظر کا کمال ہے ورنہ ہم میں تو خامیاں بے شمار ہیں ۔
آپ کی بے پناہ محبت پر ہم آپ کے سپاس گزار ہیں ۔
 
ہادیہ

محفلین
عالی مرتبت جنابِ محترم محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی ایک نہایت شاندار، عالمانہ و مدبرانہ شخصیت کے مالک ہیں۔ جب سے انھوں نے محفل کی اپنی ذات گرامی سے عزت افزائی فرمائی ہے، تب سے محفل کبھی از قسم منجمد دکھائی نہیں پڑی۔ اپنی برجستہ، بے تحاشہ، مسلسل و رواں مراسلہ نگاری اور معدودے چند امِلآنہ شرارتوں سے ہمیشہ ہر قسم کی اداسیت کو تہ تیغ فرماتے رہتے ہیں، جو نہایت خوش آئند ہے۔ مزید براں یہ کہ قبلہ محفل سے سچی محبت کرتے ہیں اور محفلین سے ہمیشہ شفقت فرماتے ہی دکھائی پڑے ہیں۔ اس دورِ غرور و تکبر و کرختگی و بدتمیزی میں اگر عاجزی و انکساری کو کوئی اور نام دیا جائے تو میرے مطابق جناب کا نامِ نامی اسمِ گرامی ہی ہو گا۔ وہ تمام احباب اپنے آپ کو نہایت خوش نصیب سمجھیں جو ان سے بالمشافہ ملاقات اور فیض حاصل کر چکے۔ :)

اس نہایت ہی قلیل وقت میں کم ازکم میں انھیں بزرگینِ محفل میں شمار کرنے لگ گیا ہوں۔:)

دعا گو ہوں کہ آنجناب ، چودہویں کے چاند کی طرح ہر دم اپنی روشنی سے تادیر محفل کے وسیع آسمان پر جگمگاتے رہیں اور اندھیروں میں بھٹکنے والے ان سے کسب فیض حاصل کرتے رہیں۔ آمین :)

جناب کو محفل پر کامیابی سے دو سال مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ :)
چوہدری صاحب یو آر گریٹ۔۔۔۔ کیا بات ہے آپ کی۔۔:):):)
101 فیصد متفق:)
 
ہادیہ

محفلین
تیری خوشبو نہیں ملتی ، تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا

بہت بہت مبارکباد بھائی:)۔۔سدا خوش رہیں:)۔۔آمین
congratulations_pink_reflecting_bouquet.gif
 
السلام علیکم
الحمدللہ !
آج ہمارے اردو محفل سے وابستگی کے تین سال مکمل ہوئے۔آپ محفلین کی پر خلوص شفقت اور دعاوں کے سائے وابستگی کا یہ تیسرا دور بہت یادگار گزرا۔
آپ سب محفلین کے لیے ہماری جانب سے ڈھروں محبت بھری دعائیں۔
الغرض !
شکریہ اردو محفل اور شکریہ محفلین ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
عدنان بھائی ، آپ کے لئے بھی نیک خواہشات اور دعائیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہنستا بستا اور تندرست و توانا رکھے ۔ آمین
ویسے اب آپ کی ٹانگ کیسی ہے ؟! پھڈوں میں اڑانا شروع کی یا ابھی تک ڈاکٹروں نے منع کیا ہوا ہے؟ :D
 
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
الحمدللہ اب بہتر ہے۔
ہم نے باقاعدہ پھڈوں میں اڑانا شروع کر دی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم
الحمدللہ !
آج ہمارے اردو محفل سے وابستگی کے تین سال مکمل ہوئے۔آپ محفلین کی پر خلوص شفقت اور دعاوں کے سائے وابستگی کا یہ تیسرا دور بہت یادگار گزرا۔
آپ سب محفلین کے لیے ہماری جانب سے ڈھروں محبت بھری دعائیں۔
الغرض !
شکریہ اردو محفل اور شکریہ محفلین ۔
آپ اب کم کم متحرک ہیں۔ اور، یہ معاملہ آپ کے پاؤں کے فریکچر کے بعد سامنے آیا۔ ان دو معاملات کے مابین کیا نسبت ہے؟ ہم اس کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یقیبی بھائی کو بہت بہت مبارکباد۔ہماری جانب سے بھی ۔
اس مرتبہ بیس بیس میں ہم بھی جنوری کے اوائل تک کراچی میں ہی موجود رہے اور قریب تھا کہ نقیبی سلسلے میں ایک ارادت مند کا اضافہ ہوتا کہ کسی اتفاق سے پیر صاحب سے ملاقات کے مصمم ارادے کے باوجود بیعت نہ کر سکے ۔
ویسے مراسلوں کی تعداد کے ضمن میں یہ بھی گمان گزرتا ہے کہ نقیبی نام کی تو محض ایک مصلحت ہے ، حقیقت میں کسی محفلی برھمن کے خلیفہء ارشد ہیں جو ہر سال انہیں سال کے اچھے ہونے کی نوید سنا دیتا ہے ۔
 
آپ اب کم کم متحرک ہیں۔ اور، یہ معاملہ آپ کے پاؤں کے فریکچر کے بعد سامنے آیا۔ ان دو معاملات کے مابین کیا نسبت ہے؟ ہم اس کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔
شکوہ برحق کند
بھیا آپ کی محبت اور یادآوری کے ہم بل بل جائیں،
ہم آپ کی اس کھوج کو آساں کیے دیتے ہیں ۔
کام کی زیادتی کی بنا پر ہم محفل پر زیادہ متحرک نظر نہیں آ رہے ہیں مگر کام کی زیادتی ہونے کے باوجود ہم محفل سے غیر حاضر ہر گز نہیں ہوتے۔ کیفیت نامے اور لڑیوں کا جائزہ ضرور لیتے ہیں۔
 
Top