بہت شکریہ آپی کہ آپ نے میری فرمائش سے پہلے ہی میری دلی خواہش کے مطابق زینب کو مہمان بنایا۔
میری اس موضوع پر دیر سے حاضری کی وجوہات خیر بہت سی ہیں لیکن اب آگیا ہوں تو ان شاء اللہ ساری کسر نکال کر ہی جاؤں گا۔
کوئی کسر رہ گئی ہے کیا۔۔۔۔
ویسے حوصلہ افزائی کس بات کی؟ اس نے کون سے تیر مارے ہیں اب تک جن پر اس کی حوصلہ افزائی کی جائے؟ شروع سے اب تک کچھ نہ کچھ ہانکتی ہی رہی ہے اور کوئی اس کی حوصلہ افزائی کرے یا نہ کرے، اس نے ایسا کرتے ہی رہنا ہے۔
واقعی تیر تو آپ نے مارے ہیں دوستی میں
پہلے میں اس کو بہت بے وقوف سی اور چھوٹی سی لڑکی سمجھتا تھا جو بس ہر وقت کچھ نہ کچھ بولتی رہتی تھی۔۔۔ پھر جب اس سے بات چیت بڑھی تو پتا چلا کہ چھوٹی سی بچی تو یہ بنی رہتی ہے۔۔۔ ورنہ اچھی خاصی سمجھدار ہے۔۔۔ اور اس کی ہنستی مسکراتی باتوں کے پیچھے ایک بہت اچھی، سمجھدار، سنجیدہ لیکن بہت بہت بہت ہی زیادہ جذباتی لڑکی ہے۔
ہوں۔۔۔۔جذباتی ہونے کی سزا بھی بڑی ملتی ہے
پہلی دفعہ بات چیت۔۔۔۔ ہمم۔۔۔ بہت ہی غیر متوقع اور یادگار ہے۔ سیاست پر ہر تھریڈ میں اس کی دخل اندازی اور اتنے بڑے بڑے تجزیے دیکھ کر میرے ذہن میں آیا کہ یہ تو اچھی بلاگر بن سکتی ہے۔ ان دنوں اردو ٹیک شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا۔ میں نے اس کو پی۔ایم کیا کہ سیاست پر اچھا لکھ لیتی ہو، بلاگ کیوں نہیں کرتیں؟ اب چونکہ پہلی پہلی بات تھی، اس لیے میں آداب ملحوظ رکھے۔
مجھے تو آخری بات چیت بھی یاد ہے
ہاہہاہا اکثر لوگ ایسی ہی پیش گوئیاں کرتے ہیں جوتے پڑنے والے ہیں کب کوئی بتاتا ہے
واقعی جو حوصلہ افزائی کرتے ہیں جوتے بھی وہی مارتے ہیں
بس۔۔۔ پھر وہیں سے بات چیت شروع ہوئی۔ مسینجر پر آئے۔ گپ شپ اور پھر بہت ہی بے تکلفی۔۔۔ ہماری بات چیت میں، دوستی میں اتار چڑھاؤ اس قدر آئے کہ شمار نہیں۔۔۔ لیکن انجام۔۔۔ پھر وہی کہ ہم ڈھیٹ کے ڈھیٹ۔۔۔ دوبارہ سے ساتھ۔
کئی بار خاصا خطرناک وقت بھی آیا۔۔۔ سازشیں بھی ہوئیں اور کچھ ہم سے بھی مسلسل بے وقوفیاں سرزد ہوتی رہیں لیکن اللہ کا شکر ہے، ہم ساتھ ساتھ ہیں۔
ایک تصیح کرنا چاہوں گی یہاں۔۔۔۔ہم ساتھ ساتھ"ہیں" نہیں۔۔۔۔ہم ساتھ ساتھ"تھے"
اس کا دل نا۔۔۔۔ بہت بہت بہووووووووووووووووووووووووووووووووووت بڑا ہے۔۔۔۔ اور اس کا ہر وقت خوش رہنا۔
ہوں
یہ سیکھا کہ کیسے ہر حال میں، چاہے خوشی ہو یا غم، خود کو ہنستے مسکراتے دکھایا جاسکتا ہے، کیسے دنیا کو اپنے مسکراتے چہرے اور قہقہے والی باتوں سے دھوکا دیا جاسکتا ہے۔
اور کیسے اپنوں سےدھوکا کھایا جا تا ہے
:
سوال۔۔۔ امید توڑ لوں یا آس رکھوں؟
جو دوستی کامان،غرور اور اعتبار توڑتے ہیں۔۔انہیں کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے
مشورہ/ رائے۔۔۔ اتنا غصہ نہیں کرتے، کالے ہوجاتے ہیں۔
شکل سے کالا ہونا اچھا ہے بجاے کہ دل کا کالا ہوا جائے
فقط اک بات کہنا چاہتا ہوں
تِری آنکھوں میں رہنا چاہتا ہوں
دوستی ہی تھی نا بس۔یا کچھ اور۔۔۔؟
تری جبیں پہ لکھا تھا کہ تُو بھلادے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تُو بھلادے گا
ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیے
ہر اِک نے مجھ سے کہا تھا کہ تُو بھلادے گا
بھلا دوں گی نہیں ۔۔۔بھلا دیا
اپنی خاطر جگے ہو، سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو، روئے ہو
کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مِرے، صرف میرے ہوکے رہو
ایموشنل بلیک میلنگ
ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ خوش رہو۔۔۔ اور کوئی غم، کوئی تکلیف، کوئی پریشانی تمہاری راہ سے بھی نہ گزرے۔۔۔ خدا تمہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہانوں میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔