1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر پتہ نہیں کیا تھا مجھے تو یاد ہی نہیں
پر میری رائے یہی ہے کہ آپی بہت اچھی ہیں اور بہت کام کرنے والی ہیں میری طرح نہیں ہیں
2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
محفل پر تو شاید کون ہے جو محفل میں آیا وہاں ہوئی تھی مگر جب انھوں نے مجھے یاہو پر ایڈ کیا تو تب ہی ان سے بات چیت ہوئی
3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
مجھے یہ عادت پسند ہے کہ ہمیشہ انکا موڈ اچھا ہوتا ہے اور سب کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں چاہے چھوٹا ہو یا بڑا
4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا
کوئی نہیں
5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہ ہے کہ آپ بہت اچھی ہیں
سوال یہ ہے کہ جاب اور گھر کے کام مینیج کس طرح کرتی ہیں
مشورہ یہ ہے کہ پڑھائی نہ چھوڑیں
6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
خاص تو کچھ بھی نہیں