مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

محسن حجازی

محفلین
نیٹ نے نکما کر دیا غالب
ورنہ ہم بھی تھے آدمی بڑے کام کے
:grin:
کچھ چل کے ہی نہیں دے رہا ایک صفحہ اور دوسرا کھلتے اتنا وقت۔ اب تو بیٹھے بیٹھے زکام سے بخار کی کیفیت شروع ہو گئی میرا خیال ہے کہ آرام کی ضرورت ہے۔۔۔ہر دو منٹ بعد محفل کا کوئی نہ کوئی ایریر الگ۔۔۔
ماورا اور تعبیر دونوں کی بابت تاثرات تحریر فرمانا ہیں وگرنہ ادی کان کھینچ کر لمبے کر دیں گی۔
 
زونی

محفلین
ہاہاہا بھوت بنگلہ تو میں کچھ فارمز کو کہتی ہوں جبکہ محفل کو سویا ہوا محل کہا تھا :laugh:
ویسے زونی کتنے اچھے دن تھے ہم کتنا بولا اور ہنسا کرتے تھے ۔
ایک بات بتاؤں اگر بتا دی تو آپکی باری میں پھر کیا کہونگی :mrgreen:

ہاں یہ نام زیادہ مناسب ھے محفل کیلئے :grin:

بات بتا ہی دیں ورنہ مجھے تجسس رہے گا ، میری باری کا انتظار نہ کریں :grin:

کونسا مسئلہ مجھے یاد نہین آرہا
تب ہم تعارف والے سیکشن میں ہوا کرتے تھے اور ہر ٹاپک کے پچاس پچاس صفحے تو بنا ہی دیتے تھے
آپ، میں، شمشاد جی، زینب اور دو مرحوم ممبرز

پتہ نہیں ، مسئلہ تو یاد نہیں لیکن شاید آپ کہہ رہی تھیں کہ فورم کی سمجھ نہیں آ رہی تو میں نے کہا تھا جو تیرا حال ھے وہ میرا حال ھے :grin:

مجھے نفسیات سے بہت لگاؤ ہے اور یہ جان کر کہ آپ کا یہ سبجیکٹ رہا ہے تو آپ سے اور پکی دوستی کا ارادہ ہے :)
مجھے بابا نے یہ کہ کر پڑھنے نہیں دی کہ بیٹا پہلے ہی آدھی پاگل ہو مزید برا مین نہیں چاہتا :blush: :laugh:

ہاہا لیکن میرے ابو نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا ، ماں جی اب تک کہتی ہیں کہ دماغ چلنے کا یہی سبب ھے :grin:، دوستی تو پہلے سے ہی ھے ، پکی کرنے کیلئے کیا ایلفی وغیرہ استعمال کرنی پڑے گی ;)

اتنی جلدی یادداشت کا یہ حال :eek:
جس طرح سب مجھ سے ڈر رہے ہین اس سے تو میں خود کو یہاں انڈر ورلد کا بھائی سمجھنے لگی ہوں :laugh:

بھائی یا بہن ، ذرا سوچیں ٹپوری سٹائل میں بہن کہنا کیسا لگے گا ،،،،،:grin1:

ہاہاہا :laugh: یہ بدلہ لیا ہے نا؟؟؟ یعنی میرا سوال مجھ ہی کو لوٹا دیا :mrgreen:

نہیں بدلہ تو کبھی نہیں لیا ، آجکل واقعی آپ کم ٹائم دیتی ہیں ، آتی رہا کریں محفل میں رونق رہتی ھے :)
 
تیشہ

محفلین
نیٹ نے نکما کر دیا غالب
ورنہ ہم بھی تھے آدمی بڑے کام کے
:grin:
کچھ چل کے ہی نہیں دے رہا ایک صفحہ اور دوسرا کھلتے اتنا وقت۔ اب تو بیٹھے بیٹھے زکام سے بخار کی کیفیت شروع ہو گئی میرا خیال ہے کہ آرام کی ضرورت ہے۔۔۔ہر دو منٹ بعد محفل کا کوئی نہ کوئی ایریر الگ۔۔۔
ماورا اور تعبیر دونوں کی بابت تاثرات تحریر فرمانا ہیں وگرنہ ادی کان کھینچ کر لمبے کر دیں گی۔

مجھے شیور تھا آج بھی آپکا یہی حال رہے گا بغیر لکھے ہی لوٹ جانا ۔ ۔ :grin::grin: اب تو عادت سی ہے بھانجے ہر اس تھریڈ ، ٹاپک جہاں آپکو لکھنا ہوتا ہے ۔۔ لکھ کر کہ میں بس ابھی آیا ۔۔۔ پھر نا آئے ۔ ۔ ۔:hatoff:
 
تعبیر

محفلین
:laugh: تھینکس تعبیر ۔۔ میں یہی تو سننا چاہتی تھی کہ آپ کسی کو مجبور نہیں کیا کرتیں :grin:

آپ بہت اچھی ہیں ، :music: :hatoff:

اچھاااااا تو یہ بات ہے
مجھے چڑایا جا رہا تھا
بوچھی میں غصے میں کافی خطرناک ہو جاتی ہوں ویسے اور ویسا ہی بن کر دکھاتی ہوں جیسا کہا جاتا ہے :laugh:

ٹھیک ہے جب آپ کہ رہی ہیں تو میں بھی امن بن ہی جاتی ہوں :laugh:

بوچھی، میرے خیال میں آپ کا تاثر درست نہیں ہے۔

:mrgreen: او زبردست بہت بہت شکریہ
دو گواہیاں تو آ ہی گئیں

یہ بھی بڑا دلچسپ واقعہ ہے ادی سنانے کے لائق ہے۔ ویسے محبوب خان صاحب اب بھی حیات ہیں اور مقتدرہ میں ہی ہوتے ہیں۔
شاکر القادری صاحب شاید ان سے فون پر بھی بات کر چکے ہیں۔ نیز یہاں کے ایک اور رکن بھی انہیں جانتے ہیں تاہم میں انہیں کبھی نہیں ملا۔
نبیل بھائی مذاق کر رہے تھے اصل میں وہ صاحب کام تو اردو کے ادارے میں کرتے تھے لیکن قریب قریب اردو تحریر سے نابلد تھے۔ اوپر سے ان کو اس ادارے کے ترجمان کے طور پر یہاں پیش کیا گيا۔ اردو محفل پر اردو زبان پر دسترس رکھنے والے کثرت سے ہیں اور غالبا بلکہ یقینی طور پر یہ واحد فورم ہے جس پر علم عروض تک کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں غلط سلط اردو لکھ کے کوئی بچ کے جاتا کہاں؟ :grin: تین سال میں ہم لوگوں نے یہاں ایسے ماحول کو فروغ دیا ہے کہ اردو محفل پر تصویری اردو یا غلط اردو دونوں کا کافی برا منایا جاتا ہے اور اکثر اراکین تو برملا ٹوک دیتے ہیں۔
سو بس ان صاحب کی اردو پر کافی لے دے ہوئي خاص طور پر قادری صاحب جو خود علم عروض ہی نہیں بلکہ فارسی بھی جانتے ہیں خاصے برافروختہ ہوئے کہ بھائی میاں اردو کے لیے کام ہوگا کیسے جو اردو لکھ نہیں پاتے۔ ویسے قادری صاحب شاعری اور خطاطی پر بھی دسترس رکھتے ہیں۔

لیکن کیا ہے کہ واقعی بہت دیر ہوگئی یہ دھاگہ دیکھنے میں ذرا فلو وغیرہ کے مزے لے رہا ہوں اسلام آباد میں سردی جوبن پر ہے۔ لیکن آج یہ سوالنامہ بھر کے ہی جاؤں گا کم بخت صبح سے انٹرنیٹ اب چلا ہے۔

یہ القلم والے صاحب ہیں نا

ویسے یہ سب پڑھنے کے بعد میں نے سر جھکا کر اپنے ہاتھوں سے چہرہ ڈھل لیا ہے۔ شرمندگی ک ے مارے :blush:
سوش رہی ہوں کہ میری اردو پڑھنے کے بعد آپ سب کیا سوچتے ہونگے اور کیسے کیسے القابات سے نوازتے ہونگے :laugh:
 
تعبیر

محفلین

بات بتا ہی دیں ورنہ مجھے تجسس رہے گا ، میری باری کا انتظار نہ کریں :grin:

انتظار کریں ویسے کچھ خاص نہیں تعریف ہی کرنی تھی بس :)

پتہ نہیں ، مسئلہ تو یاد نہیں لیکن شاید آپ کہہ رہی تھیں کہ فورم کی سمجھ نہیں آ رہی تو میں نے کہا تھا جو تیرا حال ھے وہ میرا حال ھے :grin:

اب بھی یاد نہیں آرہا :) ویسے یہ کونسا گانا ہے :confused: ہاں یاد اگیا تال سے تال ملا ہو او اوووووووووووووو

ہاہا لیکن میرے ابو نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا ، ماں جی اب تک کہتی ہیں کہ دماغ چلنے کا یہی سبب ھے :grin:، دوستی تو پہلے سے ہی ھے ، پکی کرنے کیلئے کیا ایلفی وغیرہ استعمال کرنی پڑے گی ;)

:laugh:
ایلفی نہیں یو ہو /uho مجھے وہ زیادہ پسند ہے ;)

بھائی یا بہن ، ذرا سوچیں ٹپوری سٹائل میں بہن کہنا کیسا لگے گا ،،،،،:grin1:
امممممم ٹرائی کرتی ہوں

اے زیادہ شان ُپٹی نہیں کرنے کا بولے تو اپن محفل کی بہن ہے :laugh: اب بتاؤ کہ کیسا لگا

نہیں بدلہ تو کبھی نہیں لیا ، آجکل واقعی آپ کم ٹائم دیتی ہیں ، آتی رہا کریں محفل میں رونق رہتی ھے :)

آپ بھی آتی رہا کریں کہ مجھے آپ کی بات چیت زیادہ پسند ہے
 
طالوت

محفلین
اچھا ؟؟؟؟؟ میں تو سوچ رہا تھا جب سب فارغ ہو جائیں تو آپ کےجوابوں میں موجود سوالوں کے جواب دیتا ہوں ۔۔
وسلام
 
حجاب

محفلین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

تعبیر جب نئی نئی محفل پرآئی تھیں تو میرے پوسٹ کیئے ہوئے اکثر تھریڈ میں مجھے یہ پوچھتی نظر آتی تھیں کہ حجاب آپ کہاں ہیں آپ آتی کیوں نہیں آپ اب تھریڈ کیوں نہیں پوسٹ کرتیں ، میں بہت حیران ہوئی تھی کہ یہ کون ہے جو مجھے پوچھ رہی ہے خیال یہی آیا تھا کہ کوئی پرانی ممبر ہے شائد اس لیئے مجھے جانتی ہے بعد میں پتہ چلا کہ تعبیر محفل جوائن کرنے سے پہلے ہی میرے پوسٹ کیئے ہوئے تھریڈز پڑھا کرتیں تھیں اور جب تعبیر آئیں اس سوئے ہوئے محل کو جگانے تو میں سوئی ہوئی تھی تعبیر مجھے جگا رہی تھیں ، اب تو جاگ گئی ہوں ناں میں تعبیر ;)تعبیر کی باتیں پڑھ کر پہلے دن جو تاثر بنا تھا وہی اب بھی ہے ہنس مکھ ، فرینڈلی ، چلبلی ، ذہین ۔:)

2 ۔ ۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

تعبیر سے میری باتیں بس محفل پر تھوڑی بہت ہوئی ہے مگر جانتے تو ہیں ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح:)

3 ۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

تعبیر کی زندہ دلی ، ہر وقت ہنسنا مسکرانا اچھا لگتا ہے ۔

4 ۔آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

تعبیر جب بیمار ہوئی تھیں تو میں روزآنہ سارہ سے پوچھتی تھی کہ کب آئے گی تعبیر ، محفل کو عادت ہوگئی ہے تعبیر کی ، اللہ نہ کرے تعبیر غائب ہوں محفل سونی ہو جائے گی:(

5 ۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

میں فرینڈز کو سوٹ ہی دیتی ہوں مگر یہاں تعبیر کی خدمات بہت ساری ہیں محفل کے لیئے تو تعبیر کو ایک ڈائمنڈ اور گولڈ کا بریسلیٹ دوں گی اور دعائیں بھی کہ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہیں
jsd718_large.jpg

6 ۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

تعبیر آپ بہت اچھی ہیں :)
آپ کے ہونٹوں کا تبسّم رہے قائم یارب
آپ کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا رہے

7 ۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

مشورہ یا سوال تو نہیں ، بس یہی کہ یونہی محفل محل کو جگا کے رکھئیے گا جہاں کوئی ممبر سوتا ہوا نظر آئے اُس کو مار مار کے جگایا کریں، سوائے میرے ;)
 
تعبیر

محفلین
:eek: :eek: :eek: حجاب آپ

اب یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ اپنے پسندیدہ ممبر سے اپنے بارے میں کچھ سنتے ہوئے کیسا لگتا ہے۔
بہت بہتتتتتتتتتتتتتتتتتت شکریہ اس عزت افزائی کا :)

تعبیر جب نئی نئی محفل پرآئی تھیں تو میرے پوسٹ کیئے ہوئے اکثر تھریڈ میں مجھے یہ پوچھتی نظر آتی تھیں کہ حجاب آپ کہاں ہیں آپ آتی کیوں نہیں آپ اب تھریڈ کیوں نہیں پوسٹ کرتیں ، میں بہت حیران ہوئی تھی کہ یہ کون ہے جو مجھے پوچھ رہی ہے خیال یہی آیا تھا کہ کوئی پرانی ممبر ہے شائد اس لیئے مجھے جانتی ہے بعد میں پتہ چلا کہ تعبیر محفل جوائن کرنے سے پہلے ہی میرے پوسٹ کیئے ہوئے تھریڈز پڑھا کرتیں تھیں اور جب تعبیر آئیں اس سوئے ہوئے محل کو جگانے تو میں سوئی ہوئی تھی تعبیر مجھے جگا رہی تھیں ، اب تو جاگ گئی ہوں ناں میں تعبیر ;)تعبیر کی باتیں پڑھ کر پہلے دن جو تاثر بنا تھا وہی اب بھی ہے ہنس مکھ ، فرینڈلی ، چلبلی ، ذہین ۔:)

:laugh: ہوں تو آپ وہ سب پڑھ کر انجان بن جاتی تھیں :eek:
ویسے یہاں تھوڑی دیر کو مجھے اپنا آپ عزیز امین کا لگا اور‌آپ قیصرانی :laugh: :laugh:
آپ جاگتے جاگتے پھر سو جاتی ہیں

تعبیر کی زندہ دلی ، ہر وقت ہنسنا مسکرانا اچھا لگتا ہے
۔

یہ اگر میرے مسٹر پڑھ لیں تو اتنا تپا ہوا جواب دینگے آگے سے کہ توبہ :laugh: :blush:

تعبیر جب بیمار ہوئی تھیں تو میں روزآنہ سارہ سے پوچھتی تھی کہ کب آئے گی تعبیر ، محفل کو عادت ہوگئی ہے تعبیر کی ، اللہ نہ کرے تعبیر غائب ہوں محفل سونی ہو جائے گی:(

محفل کو آپکی بھی ضرورت ہے ویسے :) اکیلی تعبیر کیا کچھ بھی نہیں ہے

میں فرینڈز کو سوٹ ہی دیتی ہوں مگر یہاں تعبیر کی خدمات بہت ساری ہیں محفل کے لیئے تو تعبیر کو ایک ڈائمنڈ اور گولڈ کا بریسلیٹ دوں گی اور دعائیں بھی کہ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہیں

شکریہ ویسے اپ کو کیسے پتہ چلا کہ مجھے بریسلیٹس بہت پسند ہیں :confused: :eek:

تعبیر آپ بہت اچھی ہیں :)
آپ کے ہونٹوں کا تبسّم رہے قائم یارب
آپ کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا رہے

ہاؤ سویٹ
بہت بہت شکریہ
مجھے تو آپ اچھی نہیں لگتیں بلکہ بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت اچھی لگتی ہیں :)

آمین اتنی اچھے شعر پلس دعا کے لیے آپ کے بھی ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات

مشورہ یا سوال تو نہیں ، بس یہی کہ یونہی محفل محل کو جگا کے رکھئیے گا جہاں کوئی ممبر سوتا ہوا نظر آئے اُس کو مار مار کے جگایا کریں، سوائے میرے ;)

:laugh: :laugh: :laugh:

2drdtdt.gif
 
زین

لائبریرین
زین کیا کہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو "بھائیوں" والی زبان نہیں‌آتی ، لیکن بہت سے ’’بھائی " میرے’’بھائی "ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:cry: :cry: :cry:

فرحت آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا :) تھینکسسسسسسسسسس

آپ پتہ نہیں کیوں کم کم آتی ہیں جبکہ مجھے بھی آپ سے بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ تھوڑی بہت بات سے بھی یہ بالکل نہیں لگا کہ ہماری ابھی تک بات چیت اتنی تفصیل سے نہیں ہوئی
اتنے سارے تحائف بہت بہت شکریہ
آپ بھی آتی رہن اپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں اور آپ بھی خوش رہیں ہمیشہ ہمیشہہہ :)

023.gif

بہت بہت شکریہ تعبیر! :)
میرے پاس محفل ہر وقت اوپن رہتی ہے لیکن میں خود موجود نہیں ہوتی۔ جب آتی ہوں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کون کہاں ہے؟ ناک کی سیدھ میں چلنے کا سب سے بڑا نقصان یہی ہے :)
دعاؤں کے لئے بہت شکریہ :flower:
 
جیا راؤ

محفلین

دیر سے آمد پر معذرت تعبیر جی۔۔۔ :(:(:(

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

تعبیر جی کے بارے میں پہلا تاثر بہت اچھا تھا۔۔۔ نرم خو اور دوستانہ طبیعیت کی مالک لگیں۔۔ تاثر ہنوز قائم ہے۔۔۔۔ :)

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

شاید "فیشن اور ملبوسات" والے سیکشن میں ہوا تھا بات چیت کا آغاز۔۔۔ اور تعبیر جی محفل کی وہ پہلی شخصیت تھیں کہ جن سے مجھے انسیت کا احساس ہوا۔۔۔ :)
( جانے کیوں ان دنوں محفل کا ماحول خاصہ تلخ محسوس ہوتا تھا۔۔ :( )

ان کا نِک بہت پیارا لگا تھا۔۔۔ :)

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

تعبیر جی کسی کو بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہونے دیتیں۔۔۔
ان کا پرُ خلوص انداز بےحد پسند ہے۔۔۔ :)

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

اکیلا۔۔۔ :(:(:(

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

دعائیں اور ڈھیر سارے سرخ گلاب۔۔۔۔۔ :):)

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

یہ سب باتیں جو ابھی کہیں۔۔ پہلے کہیں تھیں بھلا ! :eek::grin:

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

اپنا نام تو بتا دیجئیے تعبیر جی۔۔۔۔ :grin:
 
Top