مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی مانو"

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم​
معذرت چاہتی ہوں کہ اس بار ٹاپک کچھ لیٹ ہو گیا ہے :)
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی مہمان شخصیت کا​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت بھی سب کی جانی پہچانی اور پسندیدہ شخصیت ہیں​
محفل کی بہت ہی لاڈلی اور راج دلاری ہیں اسی لیے یہاں انہیں "کیوٹی پائی" "نھنی پری" بھی کہا جاتا​
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت ہی ذہین اور خوبصورت دل کی مالک ہیں۔ہر ایک کا بہت خیال رکھتی ہیں اور سب کا بہت احترام بھی کرتی ہیں۔مبارک باد کے تھریڈ کھولنے کے لیے ہر وقت تیار اور سب کو مبارک باد دینے میں بھی ہمیشہ پیش پیش​
نئے اراکین کو بھی خوش آمدید کہنے میں بھی سب سے اول​
ویسے توانکا کہنا ہے کہ یہ بہت کم گو ہیں اسکے بادجود بہت کم وقت میں انکے پیغامات کی تعداد سولہ ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے​
اور اگر جو باتونی ہوتیں تو شاید شمشاد بھائی کی واہ واہ کے ساتھ انکا بھی نام محفل ورلڈ ریکارڈ میں ہوتا ۔ اس کے علاوہ سعود اور فاتح کے ساتھ بھی انہی کے اسٹائل میں خاصی مشکل مشکل اردو بھی بول لیتی ہیں اور سعود کی دیکھا دیکھی بے پرکی بلہ بے پرکیاں بھی اڑا چکی ہیں۔محفل پر مستقل ٹھکانہ "محفل کی بارہ دری" میں بنا رکھا ہے۔​
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت محنتی اور پڑھاکو بھی ہیں۔ ان کے بس تین ہی تو مشغلے ہیں۔ ایک پڑھنا، دوسرا باتیں کرنا اور تیسرا موویز دیکھنا۔ اور وہ بھی کوئی عام سی موویز نہیں بلکہ سائنس فکشن موویز۔ جیک انکل کی ان کو خاصی فکر رہتی ہے کہ وہ یونیورس کو سیو کر پائیں گے یا نہیں۔ اس کے علاوہ محفل میں فزکس کے حوالے سے سوالات پوچھ کر سب بھائیوں کا امتحان لیتی رہتی ہیں۔​
اس ہفتے کہ مہمان شخصیت ہیں​
عائشہ عزیز
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے

وعلیکم السلام ۔ ایک بار پھر زبردست مہمان کے ساتھ آئی ہیں تعبیر۔

1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

ملنسار ، بااخلاق اور شرارتی سی بچی۔ یہ رائے بالکل نہیں بدلی۔ عائشہ محفل پر میرے پسندیدہ لوگوں میں شامل ہیں۔​

2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

میرا خیال ہے عائشہ نے ہی مجھے کہیں آواز لگائی تھی۔ بلکہ اب تو جب کبھی میں اور عائشہ ایک ہی وقت پر آن لائن ہوں تو مجھے انتظار رہتا ہے کہ کب عائشہ مجھے دیکھیں اور کب اپیا کی آواز لگائیں۔​

3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
ملنساری والی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔ اور اندازِ گفتگو بہت دلچسپ لگتا ہے۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)

سیکھ تو نہیں سکی لیکن مزے کی بات لگتی ہے جب عائشہ سعود بھائی کو دھمکیاں لگاتی ہیں۔​

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

بہت سی دعائیں۔ روشن مستقبل ، دلی سکون اور ان گنت خوشیوں کے لئے۔ آمین​

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

فرمائش شاید ریپیٹ ہو رہی ہے لیکن یہی فرمائش ہے کہ جب بھی فارغ ہوں کچھ لکھ ماریں۔​
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
عائشہ کا اوتار اور پیغامات ، عائشہ ہی کی طرح بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ جس بھی سیکشن میں جاتی ہیں رونقیں بکھیرتی جاتی ہیں۔ ایسے ہی رہیں ہمیشہ۔
 
مقدس

لائبریرین
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

جب میں نے محفل جوائن کی، تو ناعمہ کے ساتھ مجھے ویلکم کہنے والوں میں عائشہ بھی شامل تھی۔۔ اس کے بعد انٹرویو اسٹارٹ ہوا اور اس میں بھی عائشہ نے سوالات پوچھے۔ اور اس کے بعد "کون ہے محفل میں آیا" تھریڈ میں عائشہ سے بات شروع ہوئی اور پھر ایسا ہوا کہ ہر روز میری عائشہ سے بات ہوتی۔۔ بابا کے جانے کے بعد عائشہ ہمیشہ میرے لیے پریشان رہتی تھی اور مجھے ہنسانے کی کوشش کرتی تھی۔ لو یو سو مچ عائشہ۔۔ اور عائشہ بالکل ویسی ہی ہے جیسا میں نے سوچا تھا۔۔ بہت ہی معصوم، کئیرنگ اور تھوڑی سی شرارتی بھی۔۔ :):):)

2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

میرے انٹرویو میں ہی سب سے پہلے بات ہوئی تھی۔۔ اور ویسے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ عائشہ سے کسی کی بات نہ ہوئی ہو۔۔ اتنی سوئیٹ بندی سے تو سب ہی بات کرتے ہیں ناں :):) اور پھر اکثر اسکائپ پر بات ہوتی ہے۔۔ تو بہت مزہ آتا ہے۔۔ ہم لوگ اکثر ناعمہ کے خٌاف سازشیں وہی پر کرتے ہیں یہ اور بات ہے کہ ناعمہ پاس بیٹھی سن رہی ہوتی ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی

3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟

عائشہ بہت کئیرنگ ہے، سب کا خیال رکھتی ہے، بہت پرخلوص ہے۔۔ ہر ایک کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔۔ کسی کو کوئی پریشانی ہو، عائشہ ساتھ ہی پریشان ہو جاتی ہے۔۔ اور جب تک وہ ٹھیک نہ ہوں۔۔ عائشہ ان کے لیے پریشان رہتی ہے۔۔ بہت محنتی ہے۔۔ بہت لائق۔۔ جب کوئی عائشہ کی تعریف کرتا ہے ناں تو مجھے لگتا ہے کہ میری تعریف ہو رہی ہے۔۔ ہی ہی ہی۔۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
ہنسنا مسکرانا، شرارتیں کرنا (دیکھ لو بچُو میں نے تم سے سیکھا ہے یہ) کسی بات کا برا نہ ماننا۔۔ اور اپنے سارے کام محنت اور لگن سے کرنا۔۔ یہ سب عائشہ سے ہی سیکھا ہے میں نے۔۔ :)

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

ہمشہ خوش رہو، ہنستی رہو۔​

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

عائشہ یار یہ سائنس فکشن موویزز کم دیکھا کرو ناں۔۔۔ تم نے بھی ایک دن جیک انکل کی طرح بن جانا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی​
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟

عائشہ کا اوتار اور پیغامات میرے پہلے ہی سے فیورٹ ہیں۔۔ اور کیا کہوں ان کے بارے میں ۔۔ ہی ہی ہی ہی

نیلم

محفلین
عائشہ مانو،،،سب کی مانو ہیں،،سب کوبہت عزت دیتی ہیں اوربہت فرینڈلی ہے۔پہلاتاثر بھی یہ ہی تھااورابھی بھی قائم ہے:)
2"بات چیت توہوتی رہتی ہےلیکن یہ یادنہیں پہلی بارکب ہوئی تھی:)
3:عائشہ بہت لائق بچی ہےبہت مخلص ہےاُس کو سب کو ڈیل کرنااچھےسے آتاہے:)
4:خوش رہنا:)
5:ایسےہی رہناہمیشہ:)
6:میں نےکیامشورہ دیناہےوہ جوبھی کرتی ہےاچھاکرتی ہے:)
عائشہ کااوتاریہ ظائرکرتاہےکہ وہ واقعی مانو بلی ہے،،،،میاؤؤؤؤؤؤؤؤں
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام​
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلے تاثر کا تو یاد نہیں :)
جس زمانے میں چھوٹو کی محفل پر آمد ہوئی اس زمانے میں شاید ہم محفل سے گم صم رہتے تھے۔​
اور ابھی تو یہ میرا چھوٹو ہے نہ :)
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یقیناً کون ہے جو محفل میں آیا والے تھریڈ میں ہی ہوا ہوگا :)
کیونکہ کسی کو ویلکم کرنے کے معاملے میں تو ہم نرے کنجوس واقع ہوئے ہیں:p
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
معصومیت + اعلیٰ ذہانت :)
ہر کسی سے بہت اچھے طریقے سے بات کرنا، ہنسنا بولنا گویا کہ کون ہے جو چھوٹو سے بات کرکے خوش نہ ہوتا ہو :)
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)​
بہت کچھ سیکھا نہ اب سب کو کیا بتائیں :)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہی کہ اپنا بہت خیال رکھا کرو نہ۔​
پوری نیند سویا کرو ٹھیک سے کھایا پیا کرو :)
بچوں کے پیار محبت سے رہا کرو۔​
بچوں سے تو ہمیں وہ بات یاد آجاتی ہے۔​
"بچوں پر ظلم نہ کیجئے نہ ہونے دیجئے" :)
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
فرمائش ہمممم​
چھوٹو وہ کیا فرمائش تھی بھلا:ROFLMAO:
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
جو سیکشن چھوٹو کو پسند ہو ہر اس سیکشن میں۔​
اور ویسے بھی سب سےاچھی بات کہ جو سیکشن عجیب سے ہیں وہاں سے چھوٹو کا گزر ہی نہیں ہوتا :)
رہا اوتار تو اسی کی بدولت تو مانو، مانو ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چائے مل جائے تو کیا بات ہے۔۔میرا گلہ خراب ہوگیا ہے ناں

:coffeecup:

یہ لیں عائشہ :coffeecup:

ویسے اگر میں وہاں پہنچ سکتی یا آپ یہاں آ سکتیں تو میرے سامنے اس وقت گرما گرم چائے کا کپ موجود ہے ابھی ابھی بھابھی نے لا کے دیا ہے۔ یہ آپ لے لیں میری طرف سے :happy:
 
Top