السلام علیکم
معذرت چاہتی ہوں کہ اس بار ٹاپک کچھ لیٹ ہو گیا ہے
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی مہمان شخصیت کا
اس دفعہ کی مہمان شخصیت بھی سب کی جانی پہچانی اور پسندیدہ شخصیت ہیں
محفل کی بہت ہی لاڈلی اور راج دلاری ہیں اسی لیے یہاں انہیں "کیوٹی پائی" "نھنی پری" بھی کہا جاتا
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت ہی ذہین اور خوبصورت دل کی مالک ہیں۔ہر ایک کا بہت خیال رکھتی ہیں اور سب کا بہت احترام بھی کرتی ہیں۔مبارک باد کے تھریڈ کھولنے کے لیے ہر وقت تیار اور سب کو مبارک باد دینے میں بھی ہمیشہ پیش پیش
نئے اراکین کو بھی خوش آمدید کہنے میں بھی سب سے اول
ویسے توانکا کہنا ہے کہ یہ بہت کم گو ہیں اسکے بادجود بہت کم وقت میں انکے پیغامات کی تعداد سولہ ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے
اور اگر جو باتونی ہوتیں تو شاید شمشاد بھائی کی واہ واہ کے ساتھ انکا بھی نام محفل ورلڈ ریکارڈ میں ہوتا ۔ اس کے علاوہ سعود اور فاتح کے ساتھ بھی انہی کے اسٹائل میں خاصی مشکل مشکل اردو بھی بول لیتی ہیں اور سعود کی دیکھا دیکھی بے پرکی بلہ بے پرکیاں بھی اڑا چکی ہیں۔محفل پر مستقل ٹھکانہ "محفل کی بارہ دری" میں بنا رکھا ہے۔
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت محنتی اور پڑھاکو بھی ہیں۔ ان کے بس تین ہی تو مشغلے ہیں۔ ایک پڑھنا، دوسرا باتیں کرنا اور تیسرا موویز دیکھنا۔ اور وہ بھی کوئی عام سی موویز نہیں بلکہ سائنس فکشن موویز۔ جیک انکل کی ان کو خاصی فکر رہتی ہے کہ وہ یونیورس کو سیو کر پائیں گے یا نہیں۔ اس کے علاوہ محفل میں فزکس کے حوالے سے سوالات پوچھ کر سب بھائیوں کا امتحان لیتی رہتی ہیں۔
اس ہفتے کہ مہمان شخصیت ہیں
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
وعلیکم السلام
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
عائشہ کے بارے میں پہلا تاثر بہت ذہین ، نٹ کھٹ سی شرارتی اور ہنس مکھ لڑکی کا تھا اور آج تک یہی تاثر برقرار ہے
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
مجھے محفل میں آئے ہوئے کئی دن ہوگئے تھے اور عائشہ کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے آنلائن نہیں آرہی تھیں اور جب وہ آئیں تو " کون ہے جو محفل میں آیا " تھریڈ پر بات چیت کا آغاز ہوا اور عائشہ نے بہت اچھے طریقے سے دوستانہ انداز میں خوش آمدید کہا ۔
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
عائشہ کی ذہانت ، خوش اخلاقی اور سب سے بہت اچھے انداز میں بات کرنے کی اور بڑوں کو عزت اور احترام دینے کی عادت بہت اچھی لگتی ہے ۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
سب سے خود بڑھ کر اچھے انداز میں بات کرنا اور اور خوش اخلاقی
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ویسے تو عائشہ بہت سمجھدار ہیں لیکن بس ایک نصیحت کروں گی کہ ہمیشہ اچھے کردار کے لوگوں کو اپنا دوست بنانا کیونکہ دوست ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی ہماری پہچان بھی ہوتے ہیں اچھی صحبت ہمارے ذہن پر مثبت اثرات ڈالتی ہے ۔
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
اور ایسا تو کچھ بھی نہیں
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
عائشہ کا اوتار اسکے اچھے نام پر اثر انداز ہوگیا ہے
اب محفل میں ہر کوئی اسکو مانو بلی کہتا ہے اور اتنا پیارا نام کہیں پس منظر میں چلا گیا ہے