مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

ماہی احمد

لائبریرین
جی جی "وہ" وہی وہی، بالکل بالکل! ۔ بندہ گھر سے باہر رہتا ہو اکیلا، تین تین چار چار ماہ تو خود ہی جان لیجئے کون سب سے زیادہ یاد آتا ہے۔ جی وہی محترمہ میری چچی ہیں جو آپ کی چچی ہیں، کوئی شک؟ ۔۔۔ جب ہم منصبِ بابا پر اور اپنے شاہ جی منصبِ چاچا پر براجمان کر دئے گئے تو فرق مٹ گئے سارے۔
ویسے بھی جب لہو کی سفیدی چھلک کر سر کے بالوں پر آن پڑے اور پھر بہہ کر داڑھی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے تو سب قرابتی رشتے "یونیورسل" ہو جایا کرتے ہیں۔ ماسوائے ایک "اسی" رشتے کے کہ "وہ" تو بہت ذاتی ہوتا ہے۔ ہوتا ہے نا؟ ہاہاہاہا۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ ہر رشتہ سوتیلا ہو سکتا ہے، سوائے "اُس" رشتے کے۔۔۔ اس کے بعد جو میرا ہنس ہنس کر برا حال ہوا۔:rollingonthefloor:
 
آپ کی ہنسی بجا ہے، بلکہ بجی ہے۔ ویسے ایک گنجائش ہے ضرور! سوتیلا، سوتیلی کے پہلے تین حروف والی خواتین! کیا خیال ہے؟ :p
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کی ہنسی بجا ہے، بلکہ بجی ہے۔ ویسے ایک گنجائش ہے ضرور! سوتیلا، سوتیلی کے پہلے تین حروف والی خواتین! کیا خیال ہے؟ :p
یہ گنجائش آپ نے کیسے نکالی؟:eek: وہ تو خواتین کے لئیے ہوئیں نا۔:sneaky:
مردوں کے لئیے تو ہر حال میں سگی ہی ہوتی ہیں:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کبھی سنا "میری سوتیلی بیوی نے مجھے بہت مارا، کھانا بھی نہیں دیا اور گھر سے نکال دیا":rollingonthefloor:
کیونکہ یہ سب کچھ سگی بیوی ہی کردیتی ہے تو پھر سوتیلی کی ضرورت ہی نہیں رہی۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
بے ۔۔۔ چا ۔۔۔ رہ ! ہاہاہاہا!
 
عمر سیف

محفلین
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر اچھا تھا ۔۔
پہلے جیسا تاثر ہے، تبدیلی نہیں آئی ۔۔۔

پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہیں محفل پہ ۔۔ یاد نہیں کیسے، پر بات چیت ہوئی تھی۔ اور پھر پچھلی بار جب میں پاکستان گیا تب فون پہ رابطہ ہوا، نماز کا وقت تھا تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی۔

آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
سادہ انسان، آج کل ایسے لوگ کم کم ہی ملتے ہیں۔ حسِ مذاح بہت عمدہ ہے۔

کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
سیکھنا تو بہت کچھ چاہونگا، ان شاءاللہ۔۔۔ اصل میں مجھے وقت کم ہی ملتا ہے محفل اور آنلائن ہونے کا ۔۔۔ اپنا وٹسایپ نمبر اگر عنایت کریں تو سیکھنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ایتھے نئیں پچھنا ۔۔ پرائیوٹ باتیں یہاں نہیں شئیر کی جا سکتیں ۔۔

اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
امجد میانداد بھائی کا وہ گانا، جو ان کی وجہِ مقبولیت ہے ۔۔ سر کی آواز میں سننا چاہونگا ۔۔۔

ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
پاس۔۔
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
پنجابی شعروشاعری کی لڑیاں۔۔۔

اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
سر کا ٹائٹل ۔۔
اور پیغام یہی کہ سر خوش رہیں، سلامت رہیں ۔۔۔ خوشیاں بانٹیں ۔۔ محفل میں رونق آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ آتے رہا کریں(جانے لگیں تو کوئی لڑی مت کھولیں) آپ کی ہمارےدل میں عزت ہمیشہ رہے گی۔
ان شاءاللہ آپ جلد ملاقات کا شرف بھی دیں گے۔۔۔
 
کبھی سنا "میری سوتیلی بیوی نے مجھے بہت مارا، کھانا بھی نہیں دیا اور گھر سے نکال دیا":rollingonthefloor:
کیونکہ یہ سب کچھ سگی بیوی ہی کردیتی ہے تو پھر سوتیلی کی ضرورت ہی نہیں رہی۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
وہ :beating: سناتے تو سُنتا :chatterbox: کوئی! کون جانے سنانے جوگے ہی :shameonyou: نہ رہے ہوں! :bee:
:applause::applause::applause:
:bomb:
 
نظام الدین

محفلین
واہ جناب کیا بات ہے سید شہزاد ناصر صاحب کی۔۔۔۔ ان سے ہماری ملاقات اردو محفل میں ہی ہوئی۔ بہت اچھے اور سادہ انسان ہیں۔ حس مذاح بھی خوب ہے۔ خاص طور پر اردو ادب سے رغبت بہت خوب ہے۔ لکھتے بھی خوب ہیں اور کیا لکھتے ہیں ۔۔۔۔ واہ۔۔۔۔۔ خدا کرے ہو زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
چلتے پھرتے انسائیکلوپیڈیا ہیں جناب۔ ان سے بہت کچھ سیکھنا ہے ہمیں۔
ایک راز کی بات بتائیں آپ کو ۔۔۔۔۔ ان سب مشاغل کے علاوہ کھانا بھی اچھا بناتے ہیں۔۔۔۔
 
استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب نے اتنی تفصیل سے شاہ جی کے بارے میں لکھ دیا کہ اب کچھ مزید لکھنے کی جسارت ہم کر نہیں سکتے بہر حال آپ کے پوچھے گئے سوالت کے مختصر جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
۔
flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif
شاہ کی کے بارے میں پہلا تاثر نہایت ہی پر شوخ اور دوستانہ قسم کے نوجوان کا ملا سو ہم بھی ان کے ساتھ شوخی کرنے لگے۔بعد میں کسی نے ٹوکا تو پھر جانچ پڑتال کی۔ اور پھر ہم شاہ جی کے ساتھ حفظ مراتب کو نظر میں رکھ کر مخاطب ہونے لگے۔
 
flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

شاہ جی خود بہت اچھے ہیں ۔ اور سب سے اچھا ان کا دوستانہ پن ہے۔ اپنے سے چھوٹے بڑے سب کے ساتھ دوستوں کی طرح پیش آتے ہیں ۔
 
Top