۔
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تاثر۔۔۔۔ آہم آہم۔۔۔۔ اب اگر سچ پوچھیں تو پہلا تاثر ویسا ہی تھا جیسا بہت سی بزرگ شخصیات کا ہوتا ہے، مطلب مجھے لگا کہ تھوڑے خُشک مزاج اور بورنگ سے ہوں گے تو تھوڑا پیچھے ہٹ کے ہی رہوں۔ مگر پھر آہستہ آہستہ میری یہ تھیوری بالکل غلط ثابت ہو گئی (اور میں بہت خوش ہوئی) کیونکہ انکل کی شخصیت ایسی باغ وبہار جیسی ہے کہ آپ کو احساس تک نہیں ہوتا اجنبیت کا، عمر کے فرق کا یا اپنی کم علمی و کم فہمی کا۔
پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
پہلی بار کس لڑی میں بات ہوئی یہ تو یاد نہیں بالکل بھی۔ مگر جہاں تک یاد پڑتا ہے پہلا مکالمہ ہمارے درمیان تب ہوا تھا جب میں اپنی کسی تحریر پر خوب کھنچائی کے بعد اچھی خاصی دل برداشتہ سی بیٹھی تھی۔ پھر ناصر انکل نے تھوڑا حوصلہ دیا اور کچھ باتیں بتائیں تحریر کے حوالے سے ہی۔
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
مجھے تو اُن کا "ہو حلقہ یاراں تو ابریشم کی طرح نرم" والا موڈ بہت اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی حسِ مزاح بہت اچھی ہے۔
کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
جیسے یعقوب آسی بابا نے کہا کہ کھلی کتاب سے انسان کچھ کچھ نہ تو سیکھ ہی جاتا ہے۔ تو میں نے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔۔۔ لیکن مجھے اس کا اندازہ نہیں ہے۔
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ایسا کوئی خاص مشورہ یا رائے نہیں۔
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ناصر انکل آپ بھی کوئی بے پرکی (تحریر کی شکل میں) لکھیے نا!
ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
اوتار کے متعلق تو صرف "ماشاءاللہ"۔ میں انہیں محفل کے بہت سے سیکشنز میں دیکھنا چاہوں گی جن میں گپ شپ کے زمرے سر فہرست ہیں اس کے علاوہ نثر اور شاعری کی اصلاح کے لئیے اگر یہ ان زمروں کی طرف بھی آئیں تو ہم جیسوں پر مہربانی ہو گی
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
میری "بے پرکی" والی لڑی میں ان کی شاندار پرفارمنس بہت دلچسپ تھی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک بات میں ہمیشہ ہر تحریر لکھتے ہوئے ذہن میں رکھتی ہوں اور پوری کوشش کرتی ہوں کہ اس پر عمل کرتی رہوں۔ (کیا بات؟؟؟؟ ارے بات تھوڑی نہ بتاؤں گی۔
)
اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
پیغام کیا اور ٹائیٹل کیا۔ دعائیں ہیں کہ جیتے رہیے خوش رہیے، شاد و آباد رہیے، اللہ پاک صحت تندرستی دے اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین۔