خرم انصاری
محفلین
کون سی واو، حضرت؟ یہاں تو واوین ہیں (یعنی دو واو)
عطف کی واؤ جو خوش اور خرم کو ملا رہی ہے مطلب ”خوش ب خرم“
کون سی واو، حضرت؟ یہاں تو واوین ہیں (یعنی دو واو)
تہاڈیاں تسیں جانو!عطف کی واؤ جو خوش اور خرم کو ملا رہی ہے مطلب ”خوش ب خرم“
۔ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
مجھ ایسے تو سدا ہی طلبگار رہتے ہیں ایسی عظیم ہستی کے مشورہ اور رائے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
محترم سید بادشاہ کے پاس بیٹھ " سیف الملوک " سننے اور سمجھنے کی خواہش ہے ۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
اے گریٹ میناگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
اسقدر محبت اور خلوص بھرے تاثرات پر ممنون ہوں محفل مجھ پر نہیں مجھے محفل کا رکن ہونے پر فخر ہےاچانک اتنے سوالات کے جوابات تو فوراً زہن میں نہیں آرہے البتہ اتنا کہ سکتا ہوں کہ سید شہزاد ناصر ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو اپنی علمی قابلیت کی وجہ سے اس مقام پر ہیں کہ اردو محفل ان پر فخر کر سکتی ہے۔
بہت اچھا لگا یہ سباس لڑی کو بناتے وقت میں سوچ رہی تھی کہ "یا اللہ جی پتا نہیں کوئی بھی کہ نہ آئے، ایویں "بستی" نہ ہوجائے میری، اوپر سے انکل کے نام کی لڑی ہے، انہیں نہ برا لگجائے کہیں" مگر یقین کریں اب مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ بس۔ باقی سب بھی انشاءاللہ جواب دیں گے ہی ، لیکن ایک تو آپ کی نظر عنایت ، پھر اتنے دلچسپ جوابات۔۔۔۔۔ سچی میں افطاری کے بعد پکوڑوں والا مزہ آگیا
کچھ آپ کی خوش مزاجی اور کچھ پیٹی بند بھائی ہونے کی وجہ سے آپ سے ملاقات کی شدید آرزو ہےناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر اچھا تھا ۔۔
پہلے جیسا تاثر ہے، تبدیلی نہیں آئی ۔۔۔
پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہیں محفل پہ ۔۔ یاد نہیں کیسے، پر بات چیت ہوئی تھی۔ اور پھر پچھلی بار جب میں پاکستان گیا تب فون پہ رابطہ ہوا، نماز کا وقت تھا تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی۔
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
سادہ انسان، آج کل ایسے لوگ کم کم ہی ملتے ہیں۔ حسِ مذاح بہت عمدہ ہے۔
کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
سیکھنا تو بہت کچھ چاہونگا، ان شاءاللہ۔۔۔ اصل میں مجھے وقت کم ہی ملتا ہے محفل اور آنلائن ہونے کا ۔۔۔ اپنا وٹسایپ نمبر اگر عنایت کریں تو سیکھنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ایتھے نئیں پچھنا ۔۔ پرائیوٹ باتیں یہاں نہیں شئیر کی جا سکتیں ۔۔
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
امجد میانداد بھائی کا وہ گانا، جو ان کی وجہِ مقبولیت ہے ۔۔ سر کی آواز میں سننا چاہونگا ۔۔۔
ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
پاس۔۔
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
پنجابی شعروشاعری کی لڑیاں۔۔۔
اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
سر کا ٹائٹل ۔۔
اور پیغام یہی کہ سر خوش رہیں، سلامت رہیں ۔۔۔ خوشیاں بانٹیں ۔۔ محفل میں رونق آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ آتے رہا کریں(جانے لگیں تو کوئی لڑی مت کھولیں) آپ کی ہمارےدل میں عزت ہمیشہ رہے گی۔
ان شاءاللہ آپ جلد ملاقات کا شرف بھی دیں گے۔۔۔
جزاک اللہ محترمواہ جناب کیا بات ہے سید شہزاد ناصر صاحب کی۔۔۔۔ ان سے ہماری ملاقات اردو محفل میں ہی ہوئی۔ بہت اچھے اور سادہ انسان ہیں۔ حس مذاح بھی خوب ہے۔ خاص طور پر اردو ادب سے رغبت بہت خوب ہے۔ لکھتے بھی خوب ہیں اور کیا لکھتے ہیں ۔۔۔۔ واہ۔۔۔۔۔ خدا کرے ہو زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
چلتے پھرتے انسائیکلوپیڈیا ہیں جناب۔ ان سے بہت کچھ سیکھنا ہے ہمیں۔
ایک راز کی بات بتائیں آپ کو ۔۔۔۔۔ ان سب مشاغل کے علاوہ کھانا بھی اچھا بناتے ہیں۔۔۔۔
جزاک اللہبس محفل میں آتے رہیں اور یونہی محفل میں چار چاند لگائے رکھیں۔
ماہی پُتر بہت دعائیں۔ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تاثر۔۔۔۔ آہم آہم۔۔۔۔ اب اگر سچ پوچھیں تو پہلا تاثر ویسا ہی تھا جیسا بہت سی بزرگ شخصیات کا ہوتا ہے، مطلب مجھے لگا کہ تھوڑے خُشک مزاج اور بورنگ سے ہوں گے تو تھوڑا پیچھے ہٹ کے ہی رہوں۔ مگر پھر آہستہ آہستہ میری یہ تھیوری بالکل غلط ثابت ہو گئی (اور میں بہت خوش ہوئی) کیونکہ انکل کی شخصیت ایسی باغ وبہار جیسی ہے کہ آپ کو احساس تک نہیں ہوتا اجنبیت کا، عمر کے فرق کا یا اپنی کم علمی و کم فہمی کا۔
پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
پہلی بار کس لڑی میں بات ہوئی یہ تو یاد نہیں بالکل بھی۔ مگر جہاں تک یاد پڑتا ہے پہلا مکالمہ ہمارے درمیان تب ہوا تھا جب میں اپنی کسی تحریر پر خوب کھنچائی کے بعد اچھی خاصی دل برداشتہ سی بیٹھی تھی۔ پھر ناصر انکل نے تھوڑا حوصلہ دیا اور کچھ باتیں بتائیں تحریر کے حوالے سے ہی۔
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
مجھے تو اُن کا "ہو حلقہ یاراں تو ابریشم کی طرح نرم" والا موڈ بہت اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی حسِ مزاح بہت اچھی ہے۔
کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
جیسے یعقوب آسی بابا نے کہا کہ کھلی کتاب سے انسان کچھ کچھ نہ تو سیکھ ہی جاتا ہے۔ تو میں نے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔۔۔ لیکن مجھے اس کا اندازہ نہیں ہے۔
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ایسا کوئی خاص مشورہ یا رائے نہیں۔
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ناصر انکل آپ بھی کوئی بے پرکی (تحریر کی شکل میں) لکھیے نا!
ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
اوتار کے متعلق تو صرف "ماشاءاللہ"۔ میں انہیں محفل کے بہت سے سیکشنز میں دیکھنا چاہوں گی جن میں گپ شپ کے زمرے سر فہرست ہیں اس کے علاوہ نثر اور شاعری کی اصلاح کے لئیے اگر یہ ان زمروں کی طرف بھی آئیں تو ہم جیسوں پر مہربانی ہو گی
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
میری "بے پرکی" والی لڑی میں ان کی شاندار پرفارمنس بہت دلچسپ تھی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک بات میں ہمیشہ ہر تحریر لکھتے ہوئے ذہن میں رکھتی ہوں اور پوری کوشش کرتی ہوں کہ اس پر عمل کرتی رہوں۔ (کیا بات؟؟؟؟ ارے بات تھوڑی نہ بتاؤں گی۔ )
اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
پیغام کیا اور ٹائیٹل کیا۔ دعائیں ہیں کہ جیتے رہیے خوش رہیے، شاد و آباد رہیے، اللہ پاک صحت تندرستی دے اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین۔
حضور تصویریں لگاتا ہوں مری کینویں نوکری وی مبارک ہووے۔ تے نالے مری دیاں ٹھنڈاں وی! ۔۔۔
آمینمحترم محمد یعقوب آسی صاحب اس قدر خلوص بھرے اور تفصیلی تاثرات آپکی دلی محبت اور اس تعلق کے آئینہ دار ہیں جو آپ کے اور میرے درمیان قائم ہے
بس اتنا کہوں گا کہ اللہ آپ کو لمبی حیاتی اور صحت دے اور آپ کے سلسلہ علمیہ سے فیض اٹھاتے رہیں
ماہی پُتر بہت دعائیں
اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین
پکانا اور کھلانا شوق ہےآپ نے یاد دلایا تو ہمیں یاد آیا ۔ مینوں تے ایہ چیتا ای نہیں سی۔
پر ایک مسئلہ ہے: خود ہی پکاتے ہیں اور خود ہی کھا جاتے ہیں! حلوہ پکاتے ہیں تو ہمیں کلپ مل جاتا ہے دیکھنے کو (وہ والا کلپ نہیں ماہی احمد! ہاں؛ وڈیو کلپ کی بات ہو رہی ہے)۔ ہم کلپ دیکھ کر ہی خوش ہو جاتے ہیں؛ لئو کر لئو گل!

چڑا وی سی تسی ویکھیا نئیںمثلاً؟ کیہڑے کیہڑے؟ ۔۔ چڑے دا کوئی ذکر نہیں!
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےویسے میں سید شہزاد ناصر صاحب کو ذاتی طور پر نہیں جانتی مگر جو جو کچھ بیان کیا گیا حضرت کے بارے میں، مجھے تو یہ جادوگر قسم کے لگتے ہیں
جزاک اللہکیا بات ہے شاہ جی کی مولا خوش رکھے --
ششششششششششتوبہ کریں جو میں ذکر محفلین کے کسی دھاگے کا جو مچھلیوں سے متعلق ہو نام بھی لیا ہو۔۔۔۔