شکریہ میمی
میں جب یہاں رجسٹر ہوئی تو فہیم بھائی اتنا ایکٹیو نہیں تھے ان دنوں۔۔ ان کا پہلا تاثر جو مجھ پر پڑا وہ ایک سڑیل مزاج انسان کا تھا۔۔ جو کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیتا۔ اور ہر وقت منہ بنائے رہتا ہے۔ لیکن اب یہ خیال بالکل بدل چکا ہے۔ فہیم بھائی واقعی میں بہت خیال رکھنے والے ہیں اور اپنے سے وابستہ لوگوں کے بارے میں بہت جذباتی بھی
سڑیل مزاج
چلو یہی بڑی بات ہے کہ اب ایسا تاثر نہیں ہے
تب مجھے بڑا غصہ آیا تھا کہ یہ کیا بات ہوئی۔۔ اگر مجھے آتی ہوتی صحیح طرح سے اردو لکھنا تو میں کیوں نہ لکھتی تب۔ ویسے اس کے بعد میں نے بہت کوشش کی تھی کہ کم از کم جب فہیم بھائی کے کسی میسج کا جواب دوں تو انگلش کا استعمال نہ ہی کروں۔
لیکن تم نے غصے کا اظہار نہیں کیا۔
کیوں بھلا
کردینا تھا نہ
ویسے میں بہت زیادہ شرمندہ ہوا تھا بعد میں اس کو لے کر
یو نو نہ
اپنے سے وابستہ رشتوں کے ساتھ یہ بہت سنسئیر ہیں۔۔ حد سے زیادہ۔۔۔ چاہے وہ ان کے گھر میں ان کی ماما ہوں، بھائی ہوں یا یہاں نیٹ پر بنائے رشتے۔۔ ہر ایک ساتھ بہت مخلص ہیں
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انسان نیٹ کو نیٹ سمجھے اور اسے بس ٹائم پاس سمجھے۔
اور خود میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ انسان ایسا کیوں کرے
کیا نیٹ فرینڈ انسان نہیں ہوتے کہ انسان ان کے ساتھ بالکل ویسے مخلص رہے جیسے رئیل میں لوگوں کے ساتھ۔
اور ایسے رشتے اور دوستیاں تو پھر بیکار ہوئیں جن میں ملاوٹ یا بناوٹ شامل ہو
ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔۔ ہی ہی ہی ہی
سیکھ لو کچھ تو سیکھ لو
وہی بات جو میں فہیم بھائی کو اکثر کہتی ہوں کہ حد سے زیادہ جلد بازی اچھی نہیں ہوتی۔۔ کسی کام میں یا کسی سوچ میں۔۔ کیونکہ فہیم بھائی کی ایک یہ عادت مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی کہ یہ بہت زیادہ جلدباز ہیں۔۔ کچھ بھی سوچنے میں دو منٹ نہیں لگاتے۔۔ اور پھر اس پر عمل کر ڈالتے ہیں۔۔ بس یہ کہنا ہے کہ فہیم بھیا اکثر جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں یا دیکھ رہے ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ سب ہو بھی ویسا ہی۔۔ اس لیے کسی بھی چیز کا اتنی جلدی نتیجہ اخذ نہیں کرتے۔۔
میں کسی چیز کا نتیجہ فوراً اخذ نہیں کرتا
نہ کسی شخص کے بارے میں فوراً کوئی رائے قائم کرتا ہوں۔
کیوں کہ فوراً والے کام میں کوئی خامی رہ سکتی ہے۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ اکثر جذباتی ہوجاتا ہوں تو اس میں شاید کچھ حماقتیں ہوجاتی ہوں
ویسے کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کیا کہ کافی لوگوں کی میرے بارے میں یہ رائے ہے
فہیم کے بارے میں صرف اتنا پتہ ہے کہ غصہ کم کرتا ہے، ٹھنڈے مزاج کا بچہ ہے۔ ہر وقت ہنستے مسکراتے ہی دیکھا ہے۔ اور یہی سب سے بڑی بات ہوتی ہے۔
تحمل مزاجی ۔۔ لوگوں کی طنزیہ اور سخت باتوں کو آرام سے برداشت کر جانا ۔۔ غصہ نہ کرنا اور نہ ہی ناراض ہونا۔۔
برداشت کی عادت ۔۔ کوئی بات پسند نہ آئے تو بھی نظر انداز کر دینا غصّہ آئے تو ظاہر نہیں کرتا مگر آتا تو ہے
برداشت کی اور سب کے ساتھ بنائے رکھنے کی عادت ۔
نہ صرف اچھا مذاق کرنا جانتے ھیں بلکہ مذاق برداشت بھی کرتے ھیں
اب بتاؤ اتنا ٹھنڈا مزاج اور اتنی زیادہ قوت برداشت کا حامل بندہ کیسا ہوسکتا ہے
نہیں جی میں تو سب پوچھ ہی لیتی ہوں جو کچھ پوچھنا ہو۔۔ ہی ہی ہی ہی
تم جب جو چاہو پوچھ سکتی ہو