اب تو نہیں فہیم لالہ ایسے، یہ اتنا کچھ کس نے لکھا ہے؟
فہیم لالہ کہیں آپ کی روح نے تو نہیں لکھا یہ سب ؟
روح بھی اگر لکھتی تو میرے اندر آکر ہی لکھتی نہ
اور اب ایسا شاید اس لیے نہیں کہ یہاں کوئی بات کرنے والا ہی نہیں۔
اور تم نے لکھنا ہی تھا تو ان سوالات کے جواب ہی لکھتی جو دیے گئے ہیں۔
ویسے میرے خیال میں فہیم لالہ کی ضرور کسی نا کسی سے لڑائی ہوئی ہو گی
فہیم لالہ مجھے سچ سچ بتائیں کس کس سے ہوئی؟ِ
لڑائی تو کسی سے نہیں ہوئی۔
سچ بات یہ کہ یہاں اب وہ بات کرنے والے نہیں آتے تو کس سے بات کروں۔
انہوں نے اپنا مسئلہ اقوام متحدہ میں بھیجا ہوا ہے۔ مسئلے کا فیصلہ ہونے تک (جو کہ کبھی بھی نہیں ہونا، کشمیر کے مسئلے کی طرح) یہ کسی کو کچھ نہیں بتا سکتے۔
بھیا جی آپ کو تو معلوم ہونا چاہیے۔
اصل وجہ یہی کہ یہاں کے بڑوں کے جو خیالات میرے بارے میں ہیں وہ مجھے پسند نہیں آئے۔
اور اسی لیے میں نے محفل کی فکر چھوڑ دی۔ کیوں کہ بات تو میری پہلے بھی سب سے ہوجاتی تھی اور اب بھی ہوجاتی ہے۔
تو میں نے اب گئے ہوئے لوگوں کو محفل میں لانا چھوڑ دیا۔