۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
رائے نہیں بدلی، پہلا تاثر یہی تھا کہا چھی حس مزاح کے مالک ھیں
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
گپ شپ میں ہی آغاز ہوا ، میرے امین فہیم کہنے پہ انھوں نے پوچھا آپ 2 ناموںکو ملا کیوں دیتی ھیں
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
نہ صرف اچھا مذاق کرنا جانتے ھیں بلکہ مذاق برداشت بھی کرتے ھیں
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
کوشش کے باوجود یہ مجھے ابھی تک کوئی سبق نہیں سکھا سکے،
شاید مجھ سے کچھ سیکھا ہو انھوں نے
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
مشورہ یہی کہ دوست کم بنائیں ، کیونکہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا