1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلے رائے کچھ اور تھی اور اب کچھ اور ہے
ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے محفل نئی نئی جوائن کی تھی تب یہاں بہت خاموشی تھی بلکہ تب میں محفل کو سویا ہوا محل کہتی تھی ۔میں نے پہلے یہاں کافی کچھ پڑھ رکھا تھا سو دل کرتا تھا کہ ان سب سے بات بھی کی جائے لیکن یہاں بہت خاموشی تھی اور مجھ سے خاموشی زیادہ دیر تک برداشت نہیں ہوتی سو میں نے یہاں کے جو جو گوشے کافی عرصے سے ویران تھے ان پر قبضہ کرنا چاہا اور شروعات انٹرویو سیکشن سے کرنا چاہی لیکن وہاں سب سے پہلے ماورا نے اعتراض کیا اور پھر محب نے کہ امن ایمان کا کام ہے یہ تب یہ دونوں موڈریٹر تھے یہاں۔کوئی اور کہتا تو شاید اتنا برا نا لگتا لیکن انتظامیہ کی طرف سے اعتراض بہت برا لگا اور میں نے بھی جواب میں کچھ کہ دیا اور پھر حالات ایسے ہو گئے تھے کہ شمشاد بھائی کو لگا کہ میں شاید محفل چھوڑ دونگی اور انہوں نے دوسرے دن مجھے پھر ڈھیٹوں کی طرح محفل پر دیکھ کر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا
اسکے بعد
قیصرانی نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا بات ہے اور میں کیوں اتنی اپ سیٹ ہوں(تب قیصرانی یہاں کے ایڈ من ہوا کرتے تھے)میں نے انہیں ساری بات بتائی اور وہ پیغام بھی دکھایا تو قیصرانی کا کہنا تھا کہ مجھے غلط لگا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور اچھے سے سمجھایا بھی تب میں پھر سے ٹھنڈی ٹھنڈی کول کول ہوئی تھی دوبارہ
لیکن محب سے میں نے دور رہنا شروع کر دیا تھا اور شاید محب نے بھی۔ تب میری نطر میں محب ُروڈ اور اکھڑ مزاج تھے اور ہماری کافی عرصے سے بات بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی کچھ عرصے سے اچھی خاصی بات چیت ہونے لگی ہے تو میری رائے ایک دم بدل گئی ہے اور میں سوری کہتی ہوں محب کو کہ انہیں میں نے غلط سمجھا اور افسوس بھی ہے کہ اتنے اچھے اور پرانے محفلین سے یہاں میری بات چیت اتنا لیٹ ہو رہی ہے۔
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب نام سے تو میں بہت پہلے واقف تھی انکے مزے دار کمنٹس،تھریڈز پڑھ کر
ہاں بات چیت کا آغاز کچھ کچھ ابھی ہوا ہے کہ محب کا کہنا ہے جب میں محفل کو اتنی اہمیت اور ٹائم دیتی ہوں تو کچھ اسکی بہتری کے لیے کیوں نہیں کرتی۔بے تکلفی اور اجنبیت کی دیوار گرنا انگلش سیکشن میں اور تصاویر سیکشن میں تاج محل تھریڈ سے شروع
ہوئی تھی ۔واقعی بھئی مان گئے کہ تاج محل محبت اور امن کی نشانی ہے
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
ایک تو محب کا بے تکلفانہ اور دوستانہ مزاج اور اس میں محب عمر کے فرق کو بھی نہیں دیکھتے اور انکی ذہانت اور ہر وقت کچھ نا کچھ سکھانے کے عادت
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
@زبیرمرزا کا کہنا ہے کہ آپ کسی کو بھی کندن بنا سکتے ہیں تو مجھے انتطار ہے کہ آپ مجھے کب کچھ سکھا کر کندن بناتے ہیں۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اسی طرح محفل کی رونقیں بڑھاتے رہیں اور پہلے کی طرح یہاں پھر سے ہلہ گلہ کیا کریں پلیز
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
یہی کہ مجھے بھی کچھ سکھائیں پلیز اور آپ نے مجھے اتنی خوش فہمی دلائی ہے کہ مجھ میں قابلیت ہے کچھ کرنے کی تو وہ قابلیت مجھے کب نظر آئے گی اور کچھ ایسا شروع کریں جس سے میں بھی کچھ سیکھ سکوں اور جو میرے انٹرسٹ کا بھی ہو
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
آپ کے اوتار میں ہمیشہ قدرتی مناظر کیوں ہوتے ہیں خاص کر رات
جو کہ خاصہ اداس سا تاثر دیتی ہے جبکہ محب آپ خود کافی باتونی ہیں؟
کافی عرصے سے آپ نے کوئی نیا سلسلہ یا تھریڈ کیوں نہیں شروع کیا؟
اب محفل پر کیا نیا کرنے کا ارادہ ہے؟کچھ نئے پراجیکٹس کے بارے میں بتائیں
میں کافی جگہوں پر آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں وہ بھی ریگولر خاص کر گپ شپ کے زمروں میں
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
کوئی خاص ٹاپک تو یاد نہیں آرہا اس وقت لیکن پرانے جتنے بھی دیکھے ہیں بہت اچھے لگے ہیں
خاص طور پر آپکے لکھنے کا انداز بہت دلچسپ ہے اور کمنٹس تو اس سے بھی زیادہ زبردست ہوتے ہیں
اللہ آپکے مزاج کو یونہی دلچسپ اور شگفتہ رکھے
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
آخر میں آپ کا ڈھیروں ڈھیر شکریہ کرنا چاہونگی کہ آپ لوگ ہی ہیں جنہوں نے محفل کو سچ میں محفل بنایا اور اسے اتنا صاف ستھرا گھریلو ماحول جیسا بنایا کہ ہم نئے آنے والوں کے لیے کوئ مشکل ہی نہیں ہوئی اسے اپنانے میں
ایک ہی جگہ پر ہمارے لیے ایک ساتھ سب کچھ اکٹھا کر دیا خواہ وہ علم و ادب و معلومات ہوں یا خوبصورت و بے لوث رشتے
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافی کرے اور آپ کو صحت اور سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی اور ہمیشہ خوش آور آباد رہیں
ایک بار پھر ڈھیر سارا شکریہ