ہلے رائے کچھ اور تھی اور اب کچھ اور ہے
ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے محفل نئی نئی جوائن کی تھی تب یہاں بہت خاموشی تھی بلکہ تب میں محفل کو سویا ہوا محل کہتی تھی ۔میں نے پہلے یہاں کافی کچھ پڑھ رکھا تھا سو دل کرتا تھا کہ ان سب سے بات بھی کی جائے لیکن یہاں بہت خاموشی تھی اور مجھ سے خاموشی زیادہ دیر تک برداشت نہیں ہوتی سو میں نے یہاں کے جو جو گوشے کافی عرصے سے ویران تھے ان پر قبضہ کرنا چاہا اور شروعات انٹرویو سیکشن سے کرنا چاہی لیکن وہاں سب سے پہلے ماورا نے اعتراض کیا اور پھر محب نے کہ امن ایمان کا کام ہے یہ تب یہ دونوں موڈریٹر تھے یہاں۔کوئی اور کہتا تو شاید اتنا برا نا لگتا لیکن انتظامیہ کی طرف سے اعتراض بہت برا لگا اور میں نے بھی جواب میں کچھ کہ دیا اور پھر حالات ایسے ہو گئے تھے کہ شمشاد بھائی کو لگا کہ میں شاید محفل چھوڑ دونگی اور انہوں نے دوسرے دن مجھے پھر ڈھیٹوں کی طرح محفل پر دیکھ کر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا
اسکے بعد
قیصرانی نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا بات ہے اور میں کیوں اتنی اپ سیٹ ہوں(تب قیصرانی یہاں کے ایڈ من ہوا کرتے تھے)میں نے انہیں ساری بات بتائی اور وہ پیغام بھی دکھایا تو قیصرانی کا کہنا تھا کہ مجھے غلط لگا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور اچھے سے سمجھایا بھی تب میں پھر سے ٹھنڈی ٹھنڈی کول کول ہوئی تھی دوبارہ
لیکن محب سے میں نے دور رہنا شروع کر دیا تھا اور شاید محب نے بھی۔ تب میری نطر میں محب ُروڈ اور اکھڑ مزاج تھے اور ہماری کافی عرصے سے بات بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی
کچھ عرصے سے اچھی خاصی بات چیت ہونے لگی ہے تو میری رائے ایک دم بدل گئی ہے اور میں سوری کہتی ہوں محب کو کہ انہیں میں نے غلط سمجھا اور افسوس بھی ہے کہ اتنے اچھے اور پرانے محفلین سے یہاں میری بات چیت اتنا لیٹ ہو رہی ہے۔