تعبیر
محفلین
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے کا
محفل کی اس بار کی مہمان شخصیت اتنی پرانی ہیں کہ محفل جب محض 6 ماہ کی تھی تب سے اسے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، اسے کئی اردو پراجیکٹس دیے، لائبریری کے کام میں اس کا ہاتھ بٹایا لیکن جب محفل نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھ لیا بلکہ دوڑنے لگی تو یہ سستانے کے لیے کہیں بیٹھ گئے لیکن اب کچھ عرصے سے یہ دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے وہی یہ اور ان کے نت نئے پراجیکٹس۔ جناب ہر وقت محفل کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
آج کل یہ کسی اژدہے (پائتھون) کے گُن گاتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا بس نہیں چلتا کہ سب کو سب کچھ سکھا دیں اور اپنا ہر علم و آگہی کی شمعیں محفل کے کونے کونے میں جلا دیں بلکہ ہمارے ایک محفلین کا یہ تک کہنا ہے کہ اگر یہ چاہیں تو کسی کو بھی کندن بنا سکتے ہیں۔
ٹیم ورک میں ایکسپرٹ۔ عادتاً بھی ہنس مکھ اور بذلہ سنج اور حاضر جواب
بے انتہا ذہین اور باتونی
مہمان شخسیت کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ"بنیادی طور پر ٹھنڈے مزاج کا صلح جو شخص ہوں مگر کبھی کبھی جذباتی بھی ہو جاتا ہوں خاص طور پر جب بات پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف ہو۔ کتابوں سے بچپن سے دوستی ہے اور علم کی پیاس ہے جو بجھاتے رہنے کا سلسلہ جاری ہے ، محفل پر بھی اس لیے زیادہ لطف آتا ہے کہ یہاں یہ پیاس بھی بجھانے کے انتظام ہیں۔ مباحثوں کا شوق رہا ہے جسے فلسفہ اور منطق کے بنیادی علم نے اور بڑھا دیا ۔ کم گو ہوں مگر جب بولتا ہوں تو پھر ساری کسر نکال دیتا ہوں چپ رہنے کی ، لکھتے وقت البتہ کافی باتونی ہوں۔ تنہائی پسند ہوں مگر محفل مل جائے تو پھر اسی کا ہو کر رہ جاتا ہوں اور وقت کا حساب بھی بھول جاتا ہوں۔ خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا ۔
اعتماد جلدی کر لیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بے اعتباری سے بہتر ہے کہ اعتبار کرنے کا عمل جاری رکھوں چاہے کچھ نقصان ہی اٹھانا پڑے اس طرح کئی بہت عمدہ دوست ملے ہیں وگرنہ اگر انتظار میں رہتا تو شاید کھو دیتا اچھے دوستوں کو۔ اچھے گمان کو ترجیح دیتا ہوں کسی کے بارے میں جستجو یا تحقیق کرنے پر۔ ناراض ہونا یا رہنا نہیں آتا اس وجہ سے کوئی خفا ہو تو بہت مشکل ہوتی ہے ۔"
جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیںتو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
dedicate کرنا چاہیں