مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

فاتح

لائبریرین
کہانی بھی تو پتہ چلے نا اب
کچھ تو اپنے وہ جوابات یاد کریں اور یہاں پوسٹ کریں
آپا! کافی سے بڑھ کر زبردست قسم کے پیار بھرے جوابات تھے ہمارے اور اگر قرۃالعین اعوان آپ کے کہنے پر راضی ہو گئی سٹیٹس ریکور کروانے پر تو آپ خود پڑھ لیجیے گا۔ ابھی سعود بھائی نے ہمارے وہ پیغامات درمیان درمیان سے پڑھ کے سنائے ہیں تو ہنسی کے مارے پیٹ میں بل پڑ گئے۔ :laughing:
 
تعبیر

محفلین

سعود کے بچے
مجھے بھی پڑھنے ہیں
ورنہ ہاں نہیں تو :p
 
سعود کے بچے
مجھے بھی پڑھنے ہیں
ورنہ ہاں نہیں تو :p
ہم نے سنا ہی نہیں! ویسے یہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے کوئی محذوف پیغام کسی کو پڑھ کر سنایا ہو۔ ہم نے تو حافظے کی بنیاد پر ایک آدھ فقرے ادا کیے تھے جس کو دشمنوں نے بڑھا چڑھا دیا اور یہاں آگ لگا دی۔ :) :) :)
 
فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تاثر یہ تھا کہ بندہ شاعر پرست ہے ، وقت نے اس تاثر پر مہر ثبت کر دی۔ پہلے پہل آپ جناب کا سلسلہ جاری رہا پھر رفتہ رفتہ تم ، تو اور اب تو بے تکلفی حد سے بڑھ گئی ہے بندہ پرور۔ جب تک بات اردو تک رہی ، قابل قبول تھی مگر جس دن پنجابی درمیان آئی ، کوئی حد حد نہ رہی ۔ میرا اولین مشورہ فاتح کو یہی ہے کہ خدارا پنجابی سے اجتناب کرو ، تم تو اسے مہلک ہتھیار کی طرح استعمال کرتے ہو۔ پنجابی میری پسندیدہ زبانوں میں سے ہے مگر فاتح کے استعمال کے بعد میں اس کے قاتلانہ روپ سے خوف زدہ ہوں۔
حق دوستی نبھانے والوں میں سے ہے اور جسے دوست سمجھ لے پھر دھوپ چھاؤں میں اس کے ساتھ ہی رہتا ہے اور اس کی بھلائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں چاہے اس کوشش میں دوست کو رگید کے رکھ دے۔
 
ساجد

محفلین
لگتا ہے کہ ہماری بہنا نے ہم سے پکی پکی ” کچی“ کر لی۔ چلیں اب میں اکیلا ہی آئس کریم کھا لیتا ہوں ۔ :)
A-Darling-Ice-Cream.jpg
 
تعبیر

محفلین
ہم نے سنا ہی نہیں! ویسے یہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے کوئی محذوف پیغام کسی کو پڑھ کر سنایا ہو۔ ہم نے تو حافظے کی بنیاد پر ایک آدھ فقرے ادا کیے تھے جس کو دشمنوں نے بڑھا چڑھا دیا اور یہاں آگ لگا دی۔ :) :) :)
میں بھی غیر متفق
ویسے سعود میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملوں
پہلے آپ کے کان کھینچوں،پھر بال نوچوں اور پھر ناک مروڑوں
حد ہے فاتح جب بھی مجھ سے بات ہوئی تو ایسے ستی ساوتری بنتے ہیں کہ مانو یہ فرشتہ ہیں اور ہم گنہگار :p
بس آپیا رانی آپ سوئیٹ ہیں سے آگے انکی زبان ہی نہیں چلتی
میں چاہے کتنی کوشش کرون انکی تپسیا کیا کہتے ہیں بھنک نہیں ہوتی
سعود مجھے نہیں پتہ مجھے بھی آپ نے یہ سنانا ہے کسی دن
 
تعبیر

محفلین
پہلا تاثر یہ تھا کہ بندہ شاعر پرست ہے ، وقت نے اس تاثر پر مہر ثبت کر دی۔ پہلے پہل آپ جناب کا سلسلہ جاری رہا پھر رفتہ رفتہ تم ، تو اور اب تو بے تکلفی حد سے بڑھ گئی ہے بندہ پرور۔ جب تک بات اردو تک رہی ، قابل قبول تھی مگر جس دن پنجابی درمیان آئی ، کوئی حد حد نہ رہی ۔ میرا اولین مشورہ فاتح کو یہی ہے کہ خدارا پنجابی سے اجتناب کرو ، تم تو اسے مہلک ہتھیار کی طرح استعمال کرتے ہو۔ پنجابی میری پسندیدہ زبانوں میں سے ہے مگر فاتح کے استعمال کے بعد میں اس کے قاتلانہ روپ سے خوف زدہ ہوں۔
حق دوستی نبھانے والوں میں سے ہے اور جسے دوست سمجھ لے پھر دھوپ چھاؤں میں اس کے ساتھ ہی رہتا ہے اور اس کی بھلائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں چاہے اس کوشش میں دوست کو رگید کے رکھ دے۔
یہ کس زبان میں تعریف ہے :p
 
سرخ کیے ہوئے الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ ان دنوں ہندوستانی سینما اور ٹی وی پر بہت زور ہے اپیا رانی کا۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلا تاثر یہ تھا کہ بندہ شاعر پرست ہے ، وقت نے اس تاثر پر مہر ثبت کر دی۔ پہلے پہل آپ جناب کا سلسلہ جاری رہا پھر رفتہ رفتہ تم ، تو اور اب تو بے تکلفی حد سے بڑھ گئی ہے بندہ پرور۔ جب تک بات اردو تک رہی ، قابل قبول تھی مگر جس دن پنجابی درمیان آئی ، کوئی حد حد نہ رہی ۔ میرا اولین مشورہ فاتح کو یہی ہے کہ خدارا پنجابی سے اجتناب کرو ، تم تو اسے مہلک ہتھیار کی طرح استعمال کرتے ہو۔ پنجابی میری پسندیدہ زبانوں میں سے ہے مگر فاتح کے استعمال کے بعد میں اس کے قاتلانہ روپ سے خوف زدہ ہوں۔
حق دوستی نبھانے والوں میں سے ہے اور جسے دوست سمجھ لے پھر دھوپ چھاؤں میں اس کے ساتھ ہی رہتا ہے اور اس کی بھلائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں چاہے اس کوشش میں دوست کو رگید کے رکھ دے۔
تلوار اور وہ بھی دو دھاری :)
 
آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
فاتح کی سب سے اچھی عادت اس کی خوش مزاجی ہے جس سے بات کرنے میں سہولت رہتی ہے۔ ماحول کتنا ہی رنجیدہ اور سوگوار ہو کشت و زعفران بن جاتا ہے۔ شخصیت میں سب سے دلچسپ بے تکلفی اور خوشگواریت ہے جس سے نہ تو بھاری بھرکم علمیت اور ادبیت کا تاثر پیدا ہوتا ہے اور نہ خشک مزاج کمپیوٹر سائنسدان کا۔

کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
اوازن سیکھنے کی خواہش ہے جس پر ایک عدد اپنی مرتب کی گئی کتاب دینے کا ہرجائی محبوب جیسا وعدہ کر رکھا ہے جس پر بقول شاعر

غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا

اس کے علاوہ کمپیوٹر سائنس میں چند چیزوں کے متعلق سیکھنا چاہتا ہوں مگر اس کا وقت نہیں مل پا رہا۔

سیکھا ہے کہ کیسے محفل پر پوسٹ کسی دھاگے کی مخصوص پوسٹ پر تبصرہ کرنا اور لطف اٹھانا۔
کئی الفاظ کی املا کی درستگی سیکھی ہے۔
 
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ایسا کچھ خاص نہیں مگر اگر یہ سوال آ ہی گیا ہے تو میں کہنا چاہوں گا کہ بھائی صاحب
آپ تھکتے نہیں ( وسیم اکرم والا جواب بھی نہیں دے سکتے ) ;)
 
میں (پکا/بھرا ہوا) سگریٹ نہیں پیتا۔
 
Top