تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

یوسف سلطان

محفلین
حمدیہ اشعار،سنجیدہ شاعری اور پیروڈی کہنے میں ماہر۔ نہایت ہی نفیس المزاج رکن ہیں۔ خود تو کافی عرصہ سے محفل سے غائب ہیں،مگر اپنے نمک پارے ہمیں دے گئے۔ (امید کرتا ہوں جلد واپس آئیں گے۔) بوجھیں تو جانیں۔
ارے رکیے تو ذرا :timeout:یہ بھی رہ گیا ہے؟
 
اس سے کام چلا لیں
news-1464155392-2193.jpg
تصویر پیش نظر میں یخ کی نحیف و نازک ڈلیاں ہیں یا دیوہیکل سلیں؟
مابدولت سراپا استفسار ہیں ، عزیزبرادرم یاز !:):)
 

امان زرگر

محفلین
نہایت مشفق، مہربان
اصلاحِ سخن کے روحِ رواں
بزرگ اور استاد الشعراء ہستی
کھیل ہی کھیل کے زمرے کی لڑیوں کے سرخیل
اردو زبان کے لئے بے بہا خدمات
حروفِ تہجی کے دو حروف ان کی پہچان۔۔۔
 
نہایت مشفق، مہربان
اصلاحِ سخن کے روحِ رواں
بزرگ اور استاد الشعراء ہستی
کھیل ہی کھیل کے زمرے کی لڑیوں کے سرخیل
اردو زبان کے لئے بے بہا خدمات
حروفِ تہجی کے دو حروف ان کی پہچان۔۔۔
استاد محترم اعجاز عبید
 
Top