اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

فاتح

لائبریرین
نہیں نہیں نہ کرو یہ وقت نہیں نہیں کا نہیں
کردیا تیرے نہیں نہیں نے ہمیں کہیں کا نہیں

اس شعر کے شاعر کا نام کیا ہے؟
میں نے یہ شعر یوں سنا تھا
نہ کر نہیں نہیں یہ وقت نہیں نہیں کا
تری نہیں نہیں نے مجھے چھوڑا نہیں کہیں کا
یہ جملہ بھی ان "اشعار" میں شامل ہے "جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے؟" :laughing:
 
کتابیں بھی بالکل میری طرح ہیں
الفاظ سے بھرپور مگر خاموش
نامعلوم
ہم نے اپنے آشیانے کے لیے
جو چبھیں دل میں وہی کانٹے لیے
نامعلوم
جان لینی تھی صاف کہہ دیتے
کیا ضرورت تھی مسکرانے کی
نامعلوم
اذاں ہو رہی ہے پلا جلد ساقی
عبادت کریں آج مخمور ہو کر
نامعلوم
 

فاتح

لائبریرین
کتابیں بھی بالکل میری طرح ہیں
الفاظ سے بھرپور مگر خاموش
نامعلوم
ہم نے اپنے آشیانے کے لیے
جو چبھیں دل میں وہی کانٹے لیے
نامعلوم
جان لینی تھی صاف کہہ دیتے
کیا ضرورت تھی مسکرانے کی
نامعلوم
اذاں ہو رہی ہے پلا جلد ساقی
عبادت کریں آج مخمور ہو کر
نامعلوم
اچھا ہی ہوا کہ ان ۔۔۔۔ کے خالقین پیچھے رہ گئے۔۔۔ آگے آتے توبہت ذلیل ہوتے۔ ;)
 
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور

ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
 
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور

ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا

یہاں میرا ارادہ ایسے اشعار جمع کرنے کا ہے جن کے شعراء کا علم نہیں ہے یا کم از کم عام نہیں ہے.
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور شعر ہے جس کا دوسرا مصرع یہ ہے
اک ترے آنے سے پہلے، اک ترے جانے کے بعد
اسے مختلف ویب سائٹس میں مختلف شعراء کے نام سے دیا گیا ہے اور پہلا مصرع بھی مختلف ہے.
زندگی ميں دو ہی گھڑیاں مجھ پہ گزری ہیں کٹھِن
یہاں اسے محمد دین گجراتی کے نام سے ہے
اور یہاں ایک جگہ اس شکل اور مضطر خیر آبادی کے نام سے
وقت دو مجھ پر کٹھن گزرے ہیں ساری عمر میں
اک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد
جب کہ دوسری جگہوں میں اسے داغ دہلوی کے نام سے دیا گیا ہے
فیس بک میں یہاں اسے امیر مینائی کے نام سے چار اشعار دئے گئے ہیں جن میں پہلا مصرع یوں ہے
زندگی میں دو ھی لمحے ، مجھ پہ گزرے ھیں کٹھن
اک تیرے آنے سے پہلے ، اک تیرے جانے کے...
احباب داغ، مضطر، گجراتی اور امیر مینائی کی کلیات/دواوین چیک کر کے دیکھیں کہ کیا درست ہے
فرخ منظور محمد وارث فاتح سید عاطف علی وغیرہ
 
Top