خون ہو کے جگر آنکھ سے ٹپکا نہیں اے مرگ رہنے دے مجھے یاں، کہ ابھی کام بہت ہے غالب
سارہ خان محفلین جولائی 18، 2007 #21 خون ہو کے جگر آنکھ سے ٹپکا نہیں اے مرگ رہنے دے مجھے یاں، کہ ابھی کام بہت ہے غالب
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #22 دیکھ فرعون کے لہجے میں ہم سے بات نہ کر ہم تو پاگل ہیں خداؤں سے اُلجھ پڑتے ہیں
الف عین لائبریرین جولائی 18، 2007 #23 ڈھونڈھتی رہتی ہے کیا کھوئے ہوے خواب اپنے کیوں بھٹکتی ہے خلاؤں میں نظر آوارہ مابدولت
الف عین لائبریرین جولائی 18، 2007 #25 راکھ ہی راکھ کوئی شعلہ نہیں سانس ہے پھر بھی کوئی زندہ نہیں بندہ ناچیز
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #26 زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
نوید ملک محفلین جولائی 18، 2007 #27 سوچا تو مرا عکس تھا آنکھوں میں تمہاری دیکھا تو بہت خالی نظر آئیں وہ جھیلیں
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #28 شعر لوگوں کے بہت یاد ہیں اوروں کے لیے تو ملے تومیں تجھے شعر سناؤں اپنے
نوید ملک محفلین جولائی 18، 2007 #29 صادق ہوں اپنے قول میں غالب خدا گواہ کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
عمر سیف محفلین جولائی 19، 2007 #30 ضبط کرنا نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
سارہ خان محفلین جولائی 20، 2007 #31 طبع ہے مشتاقِ لذت ہائے حسرت کیا کروں! آرزو سے ، ہے شکستِ آرزو مطلب مجھے غالب
سارہ خان محفلین جولائی 20، 2007 #33 shahzadafzal نے کہا: اچھا شئیر ہے!!!! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شئیر نہیں شعر ہے ۔۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔۔
shahzadafzal نے کہا: اچھا شئیر ہے!!!! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شئیر نہیں شعر ہے ۔۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔۔
shahzadafzal محفلین جولائی 20، 2007 #34 سارہ خان نے کہا: شئیر نہیں شعر ہے ۔۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اوکے جی آپ صحیح میں غلط!!!!!!!
سارہ خان نے کہا: شئیر نہیں شعر ہے ۔۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اوکے جی آپ صحیح میں غلط!!!!!!!
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #35 ظلم کہ پاؤں سے جو پھول مسلے جاتے ہیں قہر بن کر وہی پتھر پہ نکل آتے ہیں
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #36 عقل وہ ناصح کہ ہر دم لغزشِ پا کا خیال دل وہ دیوانہ یہی چاہے کہ نادانی کرے
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #37 غم ہے یا خوشی ہے تُو میری زندگی ہے تُو میں تو وہ نہیں رہا ہاں مگر وہی ہے تُو
نوید ملک محفلین جولائی 20، 2007 #38 غم نہیں، گو اے فلک رتبہ ہے مجھ کو خار کا آفتاب اک زرد پتا ہے مرے گلزار کا
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #39 فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے میں مسجودِ ملائک ہوں، مجھے انساں ہی رہنے دو۔
نوید ملک محفلین جولائی 20، 2007 #40 غ سے ضبط کا شعر پہلے آ گیا تو ف سے فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
غ سے ضبط کا شعر پہلے آ گیا تو ف سے فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا