اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

الف عین

لائبریرین
کیا ہوا چ چھوٹ گئی بیچ میں۔ میں ہی دے دوں
چھو لیں اسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں
تارے بھی رات میری طرح مخمصے میں تھے
امجد اسلام امجد

اب خ سے
 

عمر سیف

محفلین
سب کچھ ہم نے اس سے پوچھا، پر نہیں پوچھا اس کا نام
شبنم، پھول، ستارہ، جگنو ، ایسا ہی ہوگا اس کا نام
 

محمد وارث

لائبریرین
قتلِ عاشق کسی معشوق سے دور نہ تھا
پر ترے عہد کے آگے تو یہ دستور نہ تھا

(خواجہ میر درد)

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
گلی گلی میں خون کے دھبے، ڈگر ڈگر پہ راکھ کے ڈھیر
جشن منانے والے یارو، ایک نظر اس جانب بھی

(ظہور نظر)

۔
 
Top