اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
قفس ہی دیکھ لیں اے باغباں جو تو کہہ دے
یہ آشیاں تو ہمیں سازگار ہو نہ سکا
تمھارے گیسو و عارض سے کوئی کام اب تک
سوائے گردشِ لیل و نہار ہو نہ سکا
 

سیما علی

لائبریرین
کامل بہت کم ہیں اور اہلِ ارشاد بہت
ساحر کم ہیں ، ملیں گے صیاد بہت
ہے بزمِ سخن کا حال یہ اکبر
شاعر بہت کم ہیں مگر استاد بہت
 

سیما علی

لائبریرین
گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
دل میں رہا وہ چھوڑ کے جانے کے بعد بھی

پہلو میں رہ کے دل نے دیا ہے بہت فریب
رکھا ہے اس کو یاد بھلانے کے بعد بھی
 

سیما علی

لائبریرین
نئے چراغ جلانا بھی اک فریضہ سہی
بجھے دِیوں کا مگر احترام بھی کرنا
کسی بھی شعر میں آئے نہ اس کا نام نسیم
بیاض اپنی مگر اس کے نام بھی کرنا
 

سیما علی

لائبریرین
آتشِ غم کے شرارے چن کر
آگ زنداں میں لگا دی ہم نے
رہ گئے دستِ صبا کملا کر
پھول کو آگ پلا دی ہم نے
 

سیما علی

لائبریرین
حشر ظلمات سے دل ڈر ہے
اس گھنی رات سے دل ڈرتا ہے

برف احساس نہ گل جائے کہیں
سیل اوقات سے دل ڈرتا ہے
 
Top