نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں، وہی طہ
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,461 نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں، وہی طہ
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,462 وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,463 ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا دردمندوں سے ظعیفوں سے محبت کرنا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,464 یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت جنت کسی کافر کو ملی ہے نا ملے گی
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,465 ابھی سے برف اُلجھنے لگی ہے بالوں سے ابھی تو قرضِ ماہ و سال بھی اُتارا نہیں
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #1,466 ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریا نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,467 بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,468 پھول کی پتیّ سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,469 تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,470 جوانی میں عدم کے واسطے سامان کر غافل مسافر شب کو اٹھتے ہیں جو جانا دور ہوتا ہے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,472 حضرتِ ڈارون حقیقت سے نہایت دور تھے ہم نہ مانیں گے کہ آباء آپ کے لنگور تھے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,474 دیکھا کئے وہ مست نگاہوں سے بار بار جب تک شراب آئی کئی دور ہو گئے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,475 ڈرتا ہوں دیکھ کر دلِ بے آرزو کو میں سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو، مہمان تو گیا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,476 ذرا سی دیر ٹھہرنے دے اے غم دنیا بلا رہا ہے کوئی بام سے اتر کے مجھے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,477 روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق ياں مجھے اے عمررفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,480 شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام میرا قیام بھی حجاب، میرا سجود بھی حجاب آخری تدوین: جولائی 22، 2018