صندل ملا کے لائیو ، یا بوئے زلف یار پیدا خمار میں نہ کرے ، درد سر شراب
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,481 صندل ملا کے لائیو ، یا بوئے زلف یار پیدا خمار میں نہ کرے ، درد سر شراب
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,482 ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,484 ظلمت غم میں امیدوں کا اُجالا نہ ہوا کتنی برگشتہ رہی صبح میری شام کے ساتھ
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,485 عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,486 غمِ عاشقی سے کہہ دو رہِ عام تک نہ پہنچے مجھے خوف ہے یہ تہمت مرے نام تک نہ پہنچے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,487 فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,488 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,489 کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,490 گر لاکھ بار آئے زمانہ بہار پر ہر بار صدقے کیجیے رُخسارِ یار پر
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,491 لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,492 میں تیری زندگی میں اخبار گزرے دن کا یونہی پڑا یہاں تھا، یونہی پڑا وہاں تھا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,493 نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تُو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,494 وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,495 ہشیار یار جانی، یہ دشت ہے ٹھگوں کا یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,496 یہ بازی حق کی بازی ہے یہ بازی تم ہی ہارو گے ہر گھر سے مجاہد نکلے گا تم کتنے مجاہد مارو گے
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,497 اے آفتاب! روح و ردانِ جہاں نے تُو شیرازہ بند دفتر کون و مکاں ہے تُو
مریم افتخار محفلین جولائی 22، 2018 #1,498 بلبل کو باغبان سے نہ صیاد سے گلہ قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
م حمزہ محفلین جولائی 22، 2018 #1,500 ٹوٹا طلسمِ عہدِ محبت کچھ اِس طرح پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکا