اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

سیما علی

لائبریرین
جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا

ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا

ساغر صدّیقی
 

سیما علی

لائبریرین
خ
خوش نہ رہنے کے مسئلے ہیں بہتمیری دل سے دعا ہے خوش رہنا
انتہا کا پتا نہیں کچھ بھی پیار کی ابتداء ہے خوش رہنا
معید مرزا
 

شمشاد

لائبریرین
سنتے تھے محبت آساں ہے واللہ بہت آساں ہے مگر
اس سہل میں جو دشواری ہے وہ مشکل سی مشکل میں نہیں
جگر مراد آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
شبہ سا رہتا ہے یہ زندگی ہے بھی کہ نہیں
کوئی تھا بھی کہ نہیں تھا،کوئی ہے بھی کہ نہیں

دل نے خود پہلی محبت کو سبوتاژ کیا
دوسری کے لیے اور دوسری ہے بھی کہ نہیں
ظفر اقبال
 

سیما علی

لائبریرین
صرف اسی بات کا میں چاہتا ہوں تم سے
جواب مجھ سے پوچھا ہے کسی نے کہ تمہارا کوئی ہے
عباس تابش
 

سیما علی

لائبریرین
ظلمت مغرب کو خاطرؔ کوئی یہ پیغام۔ دے
ہم بھی اب ابھریں گے مشرق سے اجالوں کی طرح
خاطر غزنوی
 
Top