ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز ظالم اب بھی نا روئے گا تو مر جائے گا فراز
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 2، 2022 #1,801 ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز ظالم اب بھی نا روئے گا تو مر جائے گا فراز
سیما علی لائبریرین دسمبر 2، 2022 #1,802 طبیبوں سے علاج عشق ہوتا ہے نپٹ مشکل ہمارے درد کی ان سے نہیں ہونے کی دوا ہرگز تاباں عبدالحی
سیما علی لائبریرین دسمبر 2، 2022 #1,803 ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہرا خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح پروین شاکر
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 2، 2022 #1,804 عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا منیر نیازی
سیما علی لائبریرین دسمبر 2، 2022 #1,805 غافل آداب سے سکانِ زمیں کیسے ہیں شوخ و گُستاخ یہ پستی کے مکیں کیسے ہیں! علامہ سر محمد اقبال
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 3، 2022 #1,806 فکر معاش جسم سے آرام لے گئی جب تھک گیا تو فرش بھی بستر لگا مجھے نامعلوم
تیسرا درویش محفلین فروری 4، 2023 #1,808 گرمئِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو گل کھلے جاتے ہیں وہ سایہِ تر تو دیکھو فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین فروری 4، 2023 #1,809 لو وہ بھی خشک ریت کے ٹیلے میں ڈھل گیا کل تک جو ایک کوہ گراں رہ گزر میں تھا وزیر آغا
لاريب اخلاص لائبریرین فروری 4، 2023 #1,810 محبت اب نہیں ہوگی یہ کچھ دن بعد میں ہوگی گزر جائیں گے جب یہ دن یہ ان کی یاد میں ہوگی منیر نیازی
تیسرا درویش محفلین فروری 5، 2023 #1,811 نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹا دیا فیض احمد فیض
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹا دیا فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین فروری 5، 2023 #1,812 وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھا آنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے جون ایلیا
ط طاہر شیخ محفلین فروری 6، 2023 #1,813 ہوتا نہ میں، تو کون بھلا جانتا کہ ہاں اٹھتا ہے بارِ ہجر، اٹھائےبغیر بھی نامعلوم
سیما علی لائبریرین فروری 6، 2023 #1,814 یارانِ جان و دل کو کوئی جمع پھر کرے جو بھی ہو جس کا حال، سنایا کرے کوئی عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین فروری 17، 2023 #1,815 ابھی تشخیصِ مرض میں ہے طبیبوں کو کلام جاں ادھر درپئے رخصت ہے، خدا خیر کرے میر غلام بھیک نیرنگ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ابھی تشخیصِ مرض میں ہے طبیبوں کو کلام جاں ادھر درپئے رخصت ہے، خدا خیر کرے میر غلام بھیک نیرنگ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین فروری 17، 2023 #1,816 بادل فضا میں آپ کی تصویر بن گئے سایہ کوئی خیال سے گزرا تو رو دیے ساغر صدیقی
ط طاہر شیخ محفلین فروری 19، 2023 #1,817 پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر اقبال
شمشاد لائبریرین فروری 22، 2023 #1,818 تو مجھے چھوڑ کے ٹھکرا کے بھی جا سکتی ہے تیرے ہاتھوں میں مرے ہاتھ ہیں زنجیر نہیں ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین فروری 22، 2023 #1,819 ٹوٹا جو کعبہ کون سی یہ جائے غم ہے شیخ کچھ قصرِ دل نہیں کہ بنایا نہ جائے گا قائم چاند پوری
ط طاہر شیخ محفلین فروری 23، 2023 #1,820 ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا