یہ زندگی جو پکارے تو شک سا ہوتا ہے کہیں ابھی تو مجھے خود کشی نہیں کرنی سوپنل تیواری
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2022 #1,781 یہ زندگی جو پکارے تو شک سا ہوتا ہے کہیں ابھی تو مجھے خود کشی نہیں کرنی سوپنل تیواری
ط طاہر شیخ محفلین ستمبر 29، 2022 #1,782 اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2022 #1,783 بدلتا وقت یہ کہتا ہے ہر گھڑی ناصر کہ یادگار ہے یہ وقت انقلابوں میں
ط طاہر شیخ محفلین ستمبر 29، 2022 #1,784 پاکی دامان گل کی کھا نہ اے بلبل قسم رات بھر سرشار کیفیت میں شبنم سے رہا مرزا علی لطف
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2022 #1,785 تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروںکو ثبات تیری آنکھوں کے سوا اس دنیا میںرکھا ہی کیا ہے
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2022 #1,786 ٹھوکروں کا سلسلہ بھی ختم ہو گا ایک دن کیا ہوا اے دل اگر منزل کا پتھر دور ہے مرغوب اثر فاطمی
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2022 #1,787 ثبوت مانگ رہے ہیں میری تباہی کا مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے صہبا اختر
ط طاہر شیخ محفلین ستمبر 30، 2022 #1,788 جنہیں گلے ہوں وہ آئیں اور آ کے بات کریں دلوں کی میز پہ بیٹھیں مذاکرات کریں نیلوفر افضل
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2022 #1,789 چشمِ نظارہ کو شاید یہ نہیں معلوم تھا روشنی جاتی ہے آنکھوں میں اندھیرا چھوڑ کر
ط طاہر شیخ محفلین نومبر 20، 2022 #1,790 حصار ریگ میں برسوں جلا تھا میرا وجود سو ایک دشت مرا ہم خیال ہوگیا ہے نامعلوم
سیما علی لائبریرین نومبر 20، 2022 #1,791 خمارِ اوّلینِ ذات ٹوٹا سو اب کیفیّتِ ثانی میں ہوں مَیں لیاقت علی عاصم
سیما علی لائبریرین نومبر 20، 2022 #1,792 دَرد کے معجزے ہوتے ہیں لُغت سے آزاد میرؔ نے حسنِ معانی کی نمائش نہیں کی محمد مختار علی
ط طاہر شیخ محفلین نومبر 20، 2022 #1,793 ذلت کے گھڑوں میں گر چکے ہیں ہم اے خدا اب تو ہم پہ رحم فرما دے
سیما علی لائبریرین نومبر 20، 2022 #1,794 ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا احمد فراز اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا احمد فراز اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین نومبر 20، 2022 #1,795 رہِ طلب میں کسی کو کسی کا دھیان نہیں ہجومِ ہم سفراں ہے قریب آ جاؤ
ط طاہر شیخ محفلین نومبر 20، 2022 #1,796 زلف کلمونہی کو پیارے اتنا بھی سر مت چڑھا بے محابا منہ پہ تیرے پاؤں کرتی ہے دراز حسرت عظیم آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 20، 2022 #1,797 ژولیدگی مجھے بھاہ گئی مجھے شعر کہنا سکھا گئی تیری یار کی وہ حسیں ضیا میرے دل کو ہی نہ ملی فقط
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2022 #1,798 سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا حیدر علی آتش
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 1، 2022 #1,799 شعر لوگوں کے بہت یاد ہیں اوروں کے لئے توں ملے تو میں تجھے شعر سناؤں اپنے انور مسعود
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2022 #1,800 صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا احمد فراز