محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
اقبال (مستری) کا کلام
آج ایک لڑی میں اپنا جواب ارسال کرتے ہوئے ہماری ذہنی رو بہکی تو یہ خیال آیا کہ کیوں نہ محفلین سے اس بارے میں مدد لی جائے۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں علامہ اقبال اردو زبان کے مظلوم ترین شاعر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔ یاروں نے انتہائی بیہودہ انداز میں خود ساختہ "اشعار" علامہ اقبال کے نام سے سوشل میڈیا پر پھیلادئیے۔ آئے دن ہماری طرح آپ بھی فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر فورمز پر ایسے "اشعار" وصول کرتے ہوں گے اور سر دھنتے ہوں گے۔
کرنے کا کام: آپ سے درخواست ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی بیہودہ کلام وصول کرتے ہی اسے اقبال (مستری) کے نام سے آگے بڑھادیجیے۔
اقبال کے ساتھ ساتھ یہی کام آپ غالب اور فراز کی وصول شدہ شاعری کے ساتھ بھی روا رکھ سکتے ہیں۔
اردو محفل کا پسندیدہ شاعری کا زمرہ اس سلسلے میں آپ کے لیے ریفرنس کا کام دے سکتا ہے۔
فوری طور پر ہم اس لڑی کو آپ کی اس قسم کی کاوشوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔ آئیے اور اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیے اور دیگر محفلین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرئیے۔