نیرنگ خیال
لائبریرین
ہم نے بھی کچھ ایسی ہی بات کی تھی۔لسانیات بڑی ظالم چیز اے۔ جناب @تلمیذ، جناب نیرنگ خیال!
التباس (مادہ: ل ب س) باب: افتعال ۔ ایک چیز، بات، امر، صورت کو دوسری چیز، بات، امر، صورت سے اس طرح ملا دینا کہ امتیاز مشکل ہو جائے۔ ’’لباس‘‘ اِسی سے ہے، ایک چیز جو دوسری کو چھپا لے۔
اس سے کسی قدر مختلف معانی ’’تلبیس‘‘ کے ہیں۔ اصطلاحاً: باطل کو حق اور ناجائز کو جائز بنا کر پیش کرنا، یا اس کی کوشش کرنا۔
واللہ اعلم۔
توجہ جناب التباس
شکریہ تفصیلی وضاحت کے لیئے جیتے رہیئے