تعارف التباس: مختصر تعارف

فلک شیر

محفلین
نئی جی میں تے پینڈو جیا بندہ واں۔بس روٹی سالن کر لئی دا وا۔
ہن اے دسّو کہ فقیر کون اے؟
پینڈو ہونا تے مان آلی گل اے گِل صاحب......فقیر نے تعارف تو اوپر کروایا ہے۔ کوئی اور گوشہ آپ کھنگالنا چاہیں تو حاضر ہوں۔:)
 
بالکل جی مینوں تے مان اے اپنے پینڈو ہون تے
میں نے بس یہی پوچھنا تھا کہ التباس نام رکھنے کی وجہ؟
 
فلک شیر

محفلین
تلمیذ.. محمد یعقوب آسی... نیرنگ خیال... حسیب نذیر گِل....
التباس کے لغوی معنی تو وہی ہیں،جو اوپر بیان ہوئے ہیں ،یعنی "یکسانیت کے باعث شبہ پڑنا" یا "ابہام و تجنیس".......
میں نے یہ اس لیے استعمال کیا ہے اور کرتا ہوں ،کیونکہ جدید اردو شاعری میں در آنے والے تشکیک کے رجحان کی وجہ سے ایک عجیب فکری دور سے میں گزرا ہوں.....اسی دور میں یار عزیز شناور اسحاق کی کتاب "التباس" بھی شائع ہوئی.....جس کی بیشتر غزلوں میں یہی موضوع کبھی کھل کے تو کبھی چھپ کے دہرایا گیا ہے۔اثرات مدت تک رہے، اب بھی کبھی ستاتے ہیں.....امید ہے ، وضاحت کفایت کرے گی۔
 
بہت نوازش جناب التباس
وہ تو لفظ پر بات ہوئی تو میں نے بات کر دی۔ اس میں کسی طور بھی یہ نکتہ تھا ہی نہیں، آپ یہ نام کیوں استعمال کرتے ہیں۔
آپ کی بات سے بات چلتی ہے۔ فی زمانہ کم و بیش ہر معاملے میں التباس پایا جاتا ہے، سچ کی تلاش روز بہ روز مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں آپ کا یہ تخلص وقت کی عکاسی کرتا ہے۔
خوش رہئے۔
سنا ہے آپ پنجابی لکھتے ہیں، کبھی کچھ عطا کیجئے نا!۔ انتظار رہے گا۔
 
درست فرمایا آپ نے! کسی وقت آپ کی خدمت میں ضرور پیش کروں گا۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
بہت نوازش جناب التباس
وہ تو لفظ پر بات ہوئی تو میں نے بات کر دی۔ اس میں کسی طور بھی یہ نکتہ تھا ہی نہیں، آپ یہ نام کیوں استعمال کرتے ہیں۔
اصل میں کئی احباب....بالخصوص حسیب بھائی نے اس کی وجہ پوچھی تھی....سو اس پس منظر میں یہ عرض کیا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
خطاطی اور پنجابی شاعری کو میں کشش سمجھتا رہا لیکن دل کچھ اور بھی محسوس کررہاتھا
ورپال علی پور چٹھ (آبائی گاؤں ہمارا) سے زیادہ دور نہیں ہے ناں اس لیے :)
میرے والد صاحب ورپال کا اکثر ذکرکیا کرتے تھے وہ وہاں اسکول میں زیرتعلیم رہے- میں بھی ورپال دیکھ چکا ہوں لیکن بس گاڑی سے سرسری سا-
التباس مجھے آپ کے بارے میں جان کر بے حد خوشی ہوئی
 
وعلیکم السلام ! مرزا صاحب....ورپال علی پور چٹھہ سے دس کلومیٹر کے فاصلہ پہ ہے.....گوجرانوالہ سے علی پور چٹھہ کے رستہ میں پڑتا ہے....ہماری آبائی زمین علی پور اور ورپال کے عین وسط میں پڑتی ہے.....ورپال میں بھی آبائی گھر ہے اور علی پور چٹھہ میں بھی گھر ہے....ابھی اس وقت میں وہیں بیٹھا ہوں..... کشش اور محبت کے ضمن میں جو آپ نے فرمایا.....سو فیصد اُس سے متفق ہوں....یقین کیجیے...دلی مسرت ہوئی آپ کے بارے میں جان کے .....
آپ علی پور شہر میں کس جگہ سے ہیں اور آج کل کہاں مقیم ہیں؟
 
شام کو گھرجاکے آپ کو ذاتی مکالمے میں تفصیلی جواب دوں گا ان شاءاللہ :)
 
Top