تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

زونی

محفلین
ایک استدعا ہے کہ زونی یا شمشاد بھائی اس تھریڈ کے عنوان میں السلام علیکم کے جو غلط ہجے لکھے ہوئے ہیں یعنی 'اسلام و علیکم' ان کو صحیح کر دیں، شکریہ۔

بہت شکریہ میں واقعی غلط لکھ گئی تھی ،توجہ دلانے کیلئے مشکور ہوں اور شمشاد بھائی آپکا بھی شکریہ درستگی کیلئے:)
 

زونی

محفلین
اب کچھ مزید سوالات :

پیار میں کس نام سے پکاری جاتی ہیں؟
غصے میں کس نام سے یاد کیا جاتا ہے؟
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
کراچی سطح سمندر سے چھ انچ نیچے ہے، اگر 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتیں؟

باقی اگلی قسط میں۔

پیار میں بھی اسی نام سے پکاری جاتی ہوں۔
غصے میں کس نام سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب شرمندہ تو نہ کریں:mad:
آخری کتاب اردو کی ( ٹارزن کی واپسی)
اگر بارہ انچ نیچے ہوتا تو چھ انچ اور کھود دیتی اور کیا کر سکتی تھی:cool:
نیکسٹ:rolleyes:
 

جیہ

لائبریرین
جیا تم بھی نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹو گی کسی کے ہاتھوں :grin:

کیوں بھئی؟ ویسے زومبی کہتے کسے ہیں؟

جیا یہ تعارف ھے یا تعریف :rolleyes:اب میں اپنے منہ سے تعریف کری اچھی لگوں گی کیا اور تعارف کیسے کرواؤں کیا سوانح لکھ ڈالوں اپنی تعارف کے لئے;)

بس آپ شمشاد بھائی کے سوالات کے کوابات دیتی جائیں۔

ایک استدعا ہے کہ زونی یا شمشاد بھائی اس تھریڈ کے عنوان میں السلام علیکم کے جو غلط ہجے لکھے ہوئے ہیں یعنی 'اسلام و علیکم' ان کو صحیح کر دیں، شکریہ۔

وارث آپ بھی جلدی میں "السلام علیکم" السلام علیکم لکگ گیے ہیں:)
عمار دریائے اٹک عبور کرتے ہی ہوتا جنس بدل کر ہوتی ہو جاتا ہے۔ جیسے ابھی خان صاحب آپ کو پوچھیں گے "اؤے تم کدھر جاتی؟"
شمشاد بھائی کو پٹھانوں کا بڑا تجربہ ہے
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب ۔۔ یہاں تو خاصی طبع آزمایاں ہوچکیں ہیں ۔ چلیں میں بھی اپنا دل کا غبار نکالوں مگر سوچ رہا ہوں کہ کس سے شروع کروں ۔ چلو میں سوچتا ہوں اس دوران کوئی بھی آکر مصحالتی رقعہ مجھے بھیج سکتا ہے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
لگتا ہے ظفری صاحب زونی صاحبہ آپ کے اس جملے کا مطلب سمجھ نہیں سکیں
تب ہی انھوں نے آگے جاکر آپ کی عمر میں کمی کردی:grin:

ارے زونی صاحبہ ان کا مطلب ہے کہ آپ نے جلدی میں ان کو انکل کہہ دیا
کم از کم اتنا تو سوچا ہوتا کہ ایک پروفیسر وہ بھی ناسا کا
تو آپ صحیح اندازہ لگاپاتیں

کہ ان کو انکل نہیں دادا ابو پکارنا چاہیے;)

لگتا ہے اب تک " وہ بات " دل پر لیکر بیٹھے ہوئے ہو ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ ان کی باتوں میں نہیں آنا۔
ناسا کی تحقیق اتنی ہی اچھی ہوتی تو اب تک چاند پر کالونیاں تعمیر ہو چکی ہوتیں۔
 

ظفری

لائبریرین
زونی کے جوابات اور ان پر پر جرح ;)
1؛ اینڈ آئی ام دی لاسٹ ون
کوئی ثبوت ؟ ;)

2؛ ابھی بچپن تو ختم کر لوں ،ابھی سے اتنے مشکل سوال کیوں سوچوں:rolleyes:
کہیں یہ بچپن اوروں کی طرح تیس بتیس سال تک محیط تو نہیں ہے ناں ۔ :grin:

3؛ اس نسخے پر تو اکثر عمل کرتی رہتی ہوں اور نتیجہ جو بھی نکلے سانوں کی:grin:
ہمت ہے آپ کی ورنہ بیل کی ایک ٹکر سے تو بڑوں بڑوں کا پتا پانی ہوتے دیکھا ہے ۔ :cool:
 

ظفری

لائبریرین
جیہ ان کی باتوں میں نہیں آنا۔
ناسا کی تحقیق اتنی ہی اچھی ہوتی تو اب تک چاند پر کالونیاں تعمیر ہو چکی ہوتیں۔

ارے شمشاد بھائی آپ سے کس نے یہ کہا ۔ وہاں تو نگریاں تعمیر ہوچکیں ہیں ۔ مثال کے طور پر میں کل ہی ایک گانا سن رہا تھا کہ
" تُو چاند نگر کی شہزادی ، میں گلیوں گلیوں بنجارا " ۔;)
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے کہنے کی عادت نہ گئی تمہاری قیصرانی ویسے اس قالین پر جتنے "گاؤ تکیہ " ہیں ان سب کو لپیٹ دوں کیا ;)

اور پی ایم کے استعمال سے تو بات میرے اور ظفری کے درمیان ہی رہ جاتی جبکہ اب تو دھمال سر عام پڑے گی ، کیا تیار ہو لپیٹے جانے کے لیے

شکر ہے کہ پرانا محب تو سامنے آیا :grin:
 

زونی

محفلین
1؛ اینڈ آئی ام دی لاسٹ ون
کوئی ثبوت ؟ ;)

2؛ ابھی بچپن تو ختم کر لوں ،ابھی سے اتنے مشکل سوال کیوں سوچوں:rolleyes:
کہیں یہ بچپن اوروں کی طرح تیس بتیس سال تک محیط تو نہیں ہے ناں ۔ :grin:

3؛ اس نسخے پر تو اکثر عمل کرتی رہتی ہوں اور نتیجہ جو بھی نکلے سانوں کی:grin:
ہمت ہے آپ کی ورنہ بیل کی ایک ٹکر سے تو بڑوں بڑوں کا پتا پانی ہوتے دیکھا ہے ۔ :cool:


kia hogaya aapne to uncle waali baat ko dil pe hi le liya jo aise sawaal shuru ker diye,lagta hai waqai wasaa ohooo nasaa se taluq hai:grin:
 
Top