تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہا ویسے اپ کیس طارق روڈ کی بات کر رہے تھے۔لاہور والے یا کوئی کراچی میں ہے۔۔۔۔۔۔۔کہ میں اب تک کراچی آئی نہیں کبھی۔۔۔۔۔
 
کراچی میں ہے۔۔۔۔۔۔ طارق روڈ اور بہادر آباد۔۔۔۔۔۔۔ ظفری بھائی ان دونوں علاقوں کو اچھی طرح جانتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
میں کراچی کی بات کر رہا ہوں ۔ اور آپ کراچی آئیں نہیں تو آپ کو میں یاد دلا دوں‌ کہ یہاں روشنیوں ، کرنوں اور چاندنیوں‌ کا ذکر ہو رہا ہے ۔ اماوس کا نہیں ۔ :grin:
 
زینب

محفلین
میں 2 بار ائی ہوں پر صرف ایئر پورٹ تک باہر نہیں گئی۔۔۔۔۔او کراچی مین چاندنیاں تو کسی زمانے میں ہوتی ہوں گی اب تو سنا عرصہ ہوا گل ہوئے
 
محب تھانیدار؟؟؟؟ اوہ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ وہ یہیں پر تھانیدار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)
پھر تو اس پر بھی ایک دھاگہ ہونا چاہئے کہ اس تھانیداری میں کیا کیا کارنامے انجام پائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :)
 
میں 2 بار ائی ہوں پر صرف ایئر پورٹ تک باہر نہیں گئی۔۔۔۔۔او کراچی مین چاندنیاں تو کسی زمانے میں ہوتی ہوں گی اب تو سنا عرصہ ہوا گل ہوئے
یہاں اتنی چاندنی ہوتی تھی، اتنی چاندنی ہوتی تھی کہ چاندنیاں پیدا ہونے لگیں۔۔۔۔ اس لیے حکومت نے کہا کہ اب قدرتی چاندنیوں سے لطف لو، مصنوعی چاندنیاں کسی اور شہر کے لیے۔۔۔۔۔۔۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
محب تھانیدار؟؟؟؟ اوہ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ وہ یہیں پر تھانیدار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)
پھر تو اس پر بھی ایک دھاگہ ہونا چاہئے کہ اس تھانیداری میں کیا کیا کارنامے انجام پائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :)

تھانیدار تو خیر نہیں تھا ہاں ‌البتہ تھانیدار کے پیچھے ضرور کھڑا ہوتا تھا ۔ خیر وہ بھی کوئی تھانیداری سے کم تھا کیا ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
تمہیں کون کون سے گُل چاہییں؟ اگر وہ نہ کھلا سکے ہوں تو کہیں اور سے بندوبست کریں۔
 
حسن علوی

محفلین
شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ اتری تو اتارنے کا تسلی بخش بندوبست بھی ہے ;)

:eek:لالا جی اتنا گھمنڈ تو کبھی چاند نے بھی نہ کیا ہوگا اپنے اوپر جتنا کہ آپ کے لہجے سے اس وقت عیاں ہورہا ھے:rolleyes:
کیا یہی پیار ھے؟:(
 
زونی

محفلین
اچھا یہ بتائیں آپ کی عمر کتنی ہے؟ خیر چھوڑیں لڑکیاں ویسے بھی عمر کے معاملے میں خاصی کنجوس ہوتی ہیں، نہ ہی بتائیں۔
تعلیم تو آپ نے بتا ہی دی تھی۔
سواری کے لیے کیا پسند ہے اور کیوں؟ پیدل چلنا، اپنی گاڑی، ٹیکسی، ٹرین، بس یا ہوائی جہاز
گھر میں سب سے چھوٹا ہونے کے کیا فائدے ہیں؟ مختصر لکھیں۔
کھانے میں کیا پسند ہے اور کیا نہیں؟
اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا شوق سے کھاتی ہیں یا سزا کے طور پر کھانا پڑتا ہے؟

ابھی کے لیے بس اتنا ہی، باقی بریک کے بعد
دیکھتے رہیے اپنا تعارفی دھاگہ

پہلے سوال میں خاصی دانشمندی کا ثبوت دیا ھے آپ نے:grin:
سواری کیلئے گاڑی ہی ٹھیک رہتی ھے اور پیدل چلنا بھی بہت اچھا ھے واک کرتے ہوئے۔
چھوٹا ہونے کے فائدے بھی ہوتے ہیں،یہ نئی تحقیق ھے کیا:confused:
حیرت کی بات ھے مجھے کھانے کی کوئی چیز ناپسند نہیں،باقی موڈ کے حساب سے :cool:
جب کسی پہ غصہ آتا ھے تو اسے سپیشل پکا کے کھلاتی ہوں۔:grin:

یہ انٹرویو کون سے اخبار میں کس دن چھپے گا استاد جی:confused:
 
:eek:لالا جی اتنا گھمنڈ تو کبھی چاند نے بھی نہ کیا ہوگا اپنے اوپر جتنا کہ آپ کے لہجے سے اس وقت عیاں ہورہا ھے:rolleyes:
کیا یہی پیار ھے؟:(

چاند غرور کیسے کرے اس میں تو داغ ہے میری جان اور میرے لہجے میں گھمنڈ ۔ توبہ توبہ پردیس جا کر تم کیسے ہو گئے ہو حسن علوی اور میرے مذاق تمہیں گھمنڈ لگنے لگے

سچ ہے پردیس کی ہوائیں بندے کے ہوش ایسے ہی اڑاتی ہیں مگر تم ان ہواؤں میں رچ بس نہ جانا ۔
 
زونی

محفلین
ہاہاہاہاہا ویسے اپ کیس طارق روڈ کی بات کر رہے تھے۔لاہور والے یا کوئی کراچی میں ہے۔۔۔۔۔۔۔کہ میں اب تک کراچی آئی نہیں کبھی۔۔۔۔۔

ویسے زینب لاہور میں چاندنیاں تو کم لیکن چاند کافی نمودار ہوتے تھے لیکن جب سے یہ ہئیر ٹرانسپلانٹیشن کا ٹرینڈ چلا ھے ان چاندوں کی پیداوار بھی کم ہوتی جا رہی ھے:grin:
 
Top