تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

فہیم

لائبریرین
لیکن " زونی " یاد رہے کہ آپ نے مجھے انکل کہا ہے سو اس پر قائم رہنا ۔ کیونکہ بعد میں مجھے دیکھ کر " انکل " کہنے والے عموماً اپنی جلدبازی پر افسوس کرتے پائے گئے ہیں ۔ ;):grin:

لگتا ہے ظفری صاحب زونی صاحبہ آپ کے اس جملے کا مطلب سمجھ نہیں سکیں
تب ہی انھوں نے آگے جاکر آپ کی عمر میں کمی کردی:grin:

ارے زونی صاحبہ ان کا مطلب ہے کہ آپ نے جلدی میں ان کو انکل کہہ دیا
کم از کم اتنا تو سوچا ہوتا کہ ایک پروفیسر وہ بھی ناسا کا
تو آپ صحیح اندازہ لگاپاتیں

کہ ان کو انکل نہیں دادا ابو پکارنا چاہیے;)
 
کیوں نہ آؤں گا بھائی جب محب گنگا بہا رہا ہے۔

میں تمھاری بات سے یہ سمجھا ہوں کہ مشرف 'کمبل' اور نواز شریف 'قالین' ہے اور اضافہ کرلیں تو بے نظیر 'لٹو' ہے، تم کہاں ہو؟;)

میں ان سب کو لپیٹنے کے چکر میں ہوں۔ ایسا بھی تو کوئی بندہ چاہیے نہ ;)
 
حسن علوی

محفلین
حسن بیٹا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دھیان سے ڈالتے ہیں ورنہ بعد میں شکایت نہ کرتے پھرنا کہ میرے ساتھ یہ کیوں کیا میں نے کیا کیا تھا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بے اختیار چیخنے لگو

ہائے میں مر گیا :boxing:

محب مجھے امید ھے کہ یہ کوئی دھمکی نہیں ھے یقیناً:rolleyes:
ویسے بندہ ناچیز کی خوش نصیبی ہوگی جو حضور کے ہاتھوں زندگی انجام پائے۔
اپنے سینیئر ہونے کا کچھ تو بھرم رکھو، بچوں کو دھمکیاں لگا رہے ہو؟:eek:
 
محب مجھے امید ھے کہ یہ کوئی دھمکی نہیں ھے یقیناً:rolleyes:
ویسے بندہ ناچیز کی خوش نصیبی ہوگی جو حضور کے ہاتھوں زندگی انجام پائے۔
اپنے سینیئر ہونے کا کچھ تو بھرم رکھو، بچوں کو دھمکیاں لگا رہے ہو؟:eek:

دھمکی قطعا نہیں ہے میری جان یہ تو پیار بھری تنبیہ تھی تمہیں۔

زندگی تو تمہاری میں انجام تک خوش اسلوبی سے پہنچا دوں گا اس کی تو بالکل فکر نہ کرنا۔

اور تم بچے کب سے ہو گئے ہو یہ تو بتانا ، جونئیر سینئر کا فرق رکھا تو پھر تو تم مجھ سے بات بھی نہ کر پاتے ;)
 
زونی

محفلین
چلیں میں شروع کرتا ہوں :

زونی آپ یہ بتائیں کہ آپ کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر کیا ہے؟

بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

کبھی " آ بیل مجھ مار" پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔

لو جی یہ فارم بھی بھر دیتے ہیں۔
1؛ہم لوگ پانچ بہن بھائی ہیں اینڈ آئی ام دی لاسٹ ون
2؛ ابھی بچپن تو ختم کر لوں ،ابھی سے اتنے مشکل سوال کیوں سوچوں:rolleyes:
3؛ اس نسخے پر تو اکثر عمل کرتی رہتی ہوں اور نتیجہ جو بھی نکلے سانوں کی:grin:
اور تو کوئی سوال نہیں استاد جی:rolleyes:
 
زونی

محفلین
لگتا ہے ظفری صاحب زونی صاحبہ آپ کے اس جملے کا مطلب سمجھ نہیں سکیں
تب ہی انھوں نے آگے جاکر آپ کی عمر میں کمی کردی:grin:

ارے زونی صاحبہ ان کا مطلب ہے کہ آپ نے جلدی میں ان کو انکل کہہ دیا
کم از کم اتنا تو سوچا ہوتا کہ ایک پروفیسر وہ بھی ناسا کا
تو آپ صحیح اندازہ لگاپاتیں

کہ ان کو انکل نہیں دادا ابو پکارنا چاہیے;)

اچھا اب میں سمجھی،آئندہ کیلئے دادا انکل ٹھیک رھے گا:grin:
 
فہیم

لائبریرین
ارے سمجھداری کا صرف یہاں ہی کیا

آج کل تو سمجھداری کا ہر جگہ ثبوت دینا پڑتا ہے

کہیں تو مثالیں دے کر سمجھاؤں
یا آپ سمجھ گئیں:rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک استدعا ہے کہ زونی یا شمشاد بھائی اس تھریڈ کے عنوان میں السلام علیکم کے جو غلط ہجے لکھے ہوئے ہیں یعنی 'اسلام و علیکم' ان کو صحیح کر دیں، شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب کچھ مزید سوالات :

پیار میں کس نام سے پکاری جاتی ہیں؟
غصے میں کس نام سے یاد کیا جاتا ہے؟
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
کراچی سطح سمندر سے چھ انچ نیچے ہے، اگر 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتیں؟

باقی اگلی قسط میں۔
 
Top