ارے بھئی کیا چل رہا ہے یہاں! ایک مزید شاپرانہ لڑی شروع ہو گئی کیا؟
خیر خوش آمدید ہماری جانب سے۔ ذوق اچھا معلوم ہوتا ہے۔ خوش رہیں۔
امید ہے محفل میں اچھی گزرے گی۔
دیکھیئے جناب! براہِ کرم میری لڑی سے شاپرو شاپری کو دور ہی رکھیئے ذرا
یہ بھی وہی والا استقبال ہے؟ مشکل سا
نثر ، شاعری کی نسبت میرے لئیے زیادہ آسان ہے، ویسے کبھی کبھار کوئی شعر کہنے کی بھی جسارت کر ہی لیتی ہوںشاپر کی تو ایک ہی رہی۔ خیر آپ نے مطلع نہیں کیا کہ تخلیقات نثری ہیں یا شاعرہ ہیں ماشاءاللہ؟
نثر ، شاعری کی نسبت میرے لئیے زیادہ آسان ہے، ویسے کبھی کبھار کوئی شعر کہنے کی بھی جسارت کر ہی لیتی ہوںشاپر کی تو ایک ہی رہی۔ خیر آپ نے مطلع نہیں کیا کہ تخلیقات نثری ہیں یا شاعرہ ہیں ماشاءاللہ؟
آپ تو رہنے دیجیے ۔ یہ سب موصوفہ کا ہی کیا دھرا ہے!
جسارت قبل تحسین ہے!نثر ، شاعری کی نسبت میرے لئیے زیادہ آسان ہے، ویسے کبھی کبھار کوئی شعر کہنے کی بھی جسارت کر ہی لیتی ہوں
بڑا مزہ آیاآپ تو رہنے دیجیے ۔ یہ سب موصوفہ کا ہی کیا دھرا ہے!
اس پر بھی آپ کو ایک کاٹا مل جانا چاہیےبڑا مزہ آیا
السلام علیکم!!!
نام تو والدین نے ماہم منیر رکھا مگر دوستوں اور رشتہ داروں کے دُلار سےمختصرہو کر ماہی ہو گیا، ماہی "احمد" ہوئے ابھی صرف ایک سال اور دس ماہ ہوئے ہیں۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی سے بایولوجی میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ سرتاج سعودی عرب اور میں اپنی ایم ایس سی کے سلسلے میں پاکستان (اسلام آباد) میں ہی ہوں۔ اس فورم سے تعارف کا باعث بہت ہی پیاری سے بہنا امراؤ جان ادا بنیں، تعریف کے ایسے ایسے پُل باندھے کہ مجھے یہاں آنا ہی پڑا۔ اردو سے لگن گھر والوں کے ذوق کے باعث ہوئی، اور پھر وقت کے ساتھ بڑھتی گئی جس کے تحت فیض، انشاء، امجد اسلام امجد، اقبال ، میر اور دیگر شعراء کرام سے واقفیت ہوئی، ناول نگار میں عمیرہ احمد، نسیم حجازی، ھاشم ندیم ، نمرہ احمد اور کچھ اور لکھاری پسندیدہ ہیں۔ اشفاق احمد، بانو قدسیہ، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، بابا محمد یحیٰ خان ، مستنصر حسین تارڑ کی کتب بھی میری چھوٹی سی لائبریری کا حصہ ہیں۔ کچھ اپنی کاوشیں بھی ہیں جو کے یہاں دوستوں سے شیئر کروں گی
نہیں جناب یہ مزمل شیخ بسمل نہیں امراؤ ہیں جن کی تین آنکھیں، پانچ کان، چار ہاتھ، ایک ہاتھ میں پچپن انگلیاں، اور ایک انگلی میں ایک اکتالیس ناخن، اور ہر ناخن کے تین تین مو نہیں ہیںوعلیکم السلام!
محفل میں قلم رنجہ فرمانے پر ڈھیروں مبارک باد۔
یہ امراؤ جان ادا وہی ہیں نا جن کی تین آنکھیں، پانچ کان، چار ہاتھ، ایک ہاتھ میں پچپن انگلیاں، اور ایک انگلی میں ایک اکتالیس ناخن، اور ہر ناخن کے تین تین مو نہیں ہیں؟
نہیں جناب یہ مزمل شیخ بسمل نہیں امراؤ ہیں جن کی تین آنکھیں، پانچ کان، چار ہاتھ، ایک ہاتھ میں پچپن انگلیاں، اور ایک انگلی میں ایک اکتالیس ناخن، اور ہر ناخن کے تین تین مو نہیں ہیں
ہم کب کہہ رہے ہیں کہ امراؤ ایسی ہیں؟ ہم تو پوچھ رہے ہیں کہ وہ ایسی نہیں ہیں ناں؟
اور مزمل شیخ بسمل صاحب کی تین نہیں چار آنکھیں ہیں۔ بیس کان (نظر صرف دو ہی آتے ہیں) ہیں۔
جلنے کی بو آرہی ہےاس پر بھی آپ کو ایک کاٹا مل جانا چاہیے
جلنے کی چراند آتی ہے بو نہیں!جلنے کی بو آرہی ہے